اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
File Photo
نیوٹرلز کو جو تنبیہ کی تھی،وہ حالت اب ہوگئی،عمران خان کا نیا ٹوئٹ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ بدستور اپنی سیٹ پر کام کررہے ہیں اور کام جاری رکھیں گے۔کرک اگین نے بہت قبل یہ تجزیہ کیا تھا کہ اگر موجودہ نیا سیٹ اپ اپنے آپ کو مضبوط سمجھے گا تو یہ تبدیلی ہوگی ورنہ بہت مشکل ہے،حالات اسی کی جانب اشارہ کررہے ہیں،ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق پیٹرن انچیف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے تازہ ترین ٹوئٹ کردیا ہے۔
سوشل میڈیا کی ٹوئٹر ویب پر لکھتے ہیں کہ
روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح193پرہے(8مارچ کو178تھا)؛ شرح سود1998کےبعد15%کی بلندترین سطح پرہے؛سٹاک مارکیٹ3000پوائنٹس یا6.4% تک گرچکی ہے؛سٹاک مارکیٹ604ارب روپےکی کیپیٹلائزیشن گنواچکی ہے؛اور مہنگائی جنوری2020کےبعدسے13.4%کی بلند ترین سطح پرہے۔یہ سب امپورٹڈحکومت پرتاریخ کےکم تریناعتماد کی علامتیں ہیں۔ مارکیٹ پالیسی اور اقدامات کی منتظر ہےجو فراہم کرنےمیں یہ امپورٹڈ حکومت مکمل ناکام رہی ہے۔ میں نےاور شوکت ترین نے”نیوٹرلز“ کومتنبہ کیاتھاکہ اگرسازش کامیاب ہوئی تو ہماری نحیف معاشی بحالی ڈوب جائےگی۔یہی سب اب ہوچکاہے۔(بشکریہ ٹوئٹر) یہ تازہ ترین ٹوئٹ ہے۔
اب عمران خان نے یہ بات گزشتہ روز کے جلسہ میں بھی کہی تھی،آج ایک بار پھر انہوں نے اس کا اعادہ کیا ہے،حالات کی یہ ابتری واضح کررہی ہے کہ معاملات خاصے خراب ہیں اور کسی طور پر بھی سنبھل نہیں رہے ہیں،یہی وجہ ہے کہ لندن کا دورہ کرنے والے وزیر اعظم شہباز شریف،ان کی کابینہ اراکین اپنی جماعت کے صدر نواز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس نہیں کرسکے ہیں۔
شاہد آفریدی کی عمران خان کے حوالہ سے ہنگامی وضاحت،کوشش کامیاب یاناکام
ایسا لگتا ہے کہ تھنک ٹینک کو سوچنے کے لئے اب اگلے محاذ کا رخ کرنا پڑے گا۔کرک اگین ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے 6 سے 13 روز نہایت اہمیت کے حامل ہیں،اس میں بڑے فیصلے متوقع ہے۔بڑے اپ سیٹ سامنے آسکتے ہیں۔یاد رہے کہ کہ اگلے7 روز کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ دینے والے ہیں۔یہ متوقع طور پر 26 یا 27 مئی ہوسکتی ہے۔اس دوران ملکی ایوانون ،طاقتور حلقوں سے کچھ بڑے اعلان کا خیال ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بلوم برگ نے پاکستان کے ڈیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے،ایسے میں عمران خان کا یہ بیانیہ بہت سے لوگوں کے لئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔بلوم برگ نے جمعہ کو یہ بیان جاری کیا ہے۔