لاہور،کرک اگین رپورٹ
وارنر گولی جیسی بال پر بولڈ ہرکر بھی شاہین سے خوش،دونوں میں پھر جذباتی ملاقات۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شاہین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر کے چلتے عشق کا ڈراپ سین بھی ہوگیا۔کھیل کے چوتھے روز کی ٓصبح دونوں میں اختتامی ملاقات ہوگئی۔ہاتھ ملایا،ایک دوسرے کو مسکراہٹیں دیں۔وارنر بھی بولڈ ہوکر خوش ہوتےا یسے گئے کہ جیسے شاہین نے وارنر کو بولڈ نہ کیا ہو،پھول دیا ہو۔
لاہور ٹیسٹ کی چوتھی صبح پاکستانی کھلاڑی نیند میں،2 بڑے آئوٹ کرکے بھی محروم
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران لنچ سے قبل شاہین شاہ نے ڈیوڈ وارنر کو 51 کے اسکور پر بولڈ کردیا۔وارنر جب آئوٹ ہوکر بائولنگ اینڈ کی جانب سے واپس جارہے تھے تو شاہین ان کے ہپیچھے آئے۔اب دونوں ساتھ ساتھ چل رہے تھے کہ ایسے میں شاہین آگے بڑھ کر وارنر کی راہ میں آگئے۔اس پر آسٹریلیا کے بیٹر رک گئے۔دونوں میں جملوں کا تبادلہ ہوا۔شاہین نے اپنا ہاتھ وارنر کی ہیلمٹ اور چہرے پر رکھا جس پر دونوں ہی مسکرادیئے۔
یہ گزشتہ روز کے اس واقعہ کے سلسلہ کی بھی کڑی ہے جب وارنر اور شاہین ایک دوسرے کے سامنے ایسے آگئے تھے کہ سینے سے سینے کو ملادیا تھا۔
ڈیوڈ وارنر کی امپائر کے ساتھ لڑائی،پاکستانی کھلاڑیوں سے بھی الجھ پڑے
ادھر ایک اور تکیہ آگیا،آسٹریلیا کے محدود اوورز ٹیم کےکھلاڑی لاہور پہنچ گئےہیں۔اہم بات یہ رہی ہے کہ تکیہ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔اس سے قبل رضوان نے تکیہ اٹھاکر شہرت پالی تھی،اب ایک اور آسٹریلوی کا تکیہ سامنے آگیا ہے۔
آسٹریلیاکی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔دوسری باری میں ایک وکٹ پر 97 اسکور بنالئے۔مجموعی برتری 220 رنزکی ہوگئی ہے۔خواجہ 44 کرکے ناٹ آئوٹ ہیں۔