دبئی،ڈهاکا،کرک اگین
پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ پوزیشن پر پنجے گاڑھنے لگا ہے. بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ بھی جیت کر قیمتی 12 پوائنٹس اپنے نام کئے ہیں .میچ ختم ہوتے ہی آئی سی سی نے ٹیبل پوزیشن جاری کردی ہے.
نئی ٹیبل کے مطابق سری لنکا بدستور پہلے نمبر پر ہے مگر پاکستان نے دوسری پوزیشن کو مستحکم کرکے بھارت سے اپنا فاصلہ اور محفوظ کرلیا.
نئی ریٹنگ پرسنٹیج کے مطابق پاکستان 36 پوائنٹس کے 75 فیصد شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے.
کرک اگین نے اس سے قبل بھی فارمولہ واضح کیا ہے کہ میچز کی تعداد سے پرسنٹیج نکالی جاتی ہے.
مثال کے طور پر اس وقت پاکستان کے ٹوٹل میچز کی تعداد 4 ہے. چنانچہ فی میچ کی اوسط 25 فیصد بنی. 3 میچز جیتے ہیں تو شرح 75 فیصد بنی ہے. سری لنکا کے 2 میچ ہیں. دونوں جیتے ہیں تو 100 فیصد بنتی ہے.
بھارت کے 58 فیصد اوسط کی بنیاد 6 میچز ہیں. فی میچ شرح 16 فیصد سے زائد ہے. 3 فتوحات اور 2 ڈرا کے ساتھ 58 فیصد بنتی ہے.