میلبورن،کرک اگین رپورٹ
File Photo
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 10کی دوری پر پے،آسٹریلیا میں اس کی شدت ابھی سے محسوس کی جارہی ہے۔اس کا ثبوت یہ ہے کہ فوری طور پر ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی ہے،اب تک 2 لاکھ سے زائد ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں،ان میں سے 60 ہزار ٹکٹس پاکستان اور بھارت کے روایتی مقابلہ کی ہیں جو ملیبورن کے تاریخی میدان میں 23 اکتوبر کوکھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا کا 1956 میں پہلا دورہ پاکستان،کراچی میں اپنے ہی تماشائیوں سے گالیاں
آسٹریلیا ایونٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے،اس لئے بھی ملک میں جوش وخروش ابھی سے محسوس کیا جارہا ہے،ساتھ میں اسے پہلی بار ایونٹ کی میزبانی ملی ہے۔
آسٹریلیا میں کرکٹ جنون ہے تو ساتھ میں آج کل کے ہاٹ ایشو پر بھی لوگوں کی نگاہیں مرکوز ہیں۔حالیہ ہیڈ کوچ ڈرامہ کے بارے میں اب سابق کرکٹرز بھی لب کشائی کرنے لگے ہیں۔سابق پیسر مچل جانسن نے موجودہ ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کو اس ک اذمہ دار قرار دیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے جمعہ کو جیسٹن لینگر کو 6 ماہ کی ہیڈ کوچنگ کی پیشکش کی۔2018 میں ذمہ داری سنبھالنے والے لینگر اگلے 4 سال کا مکمل وقت چاہتے تھے،انہوں نے ہفتہ کے روز استعفیٰ دے دیا۔اس پر مچلجانسن نے کہا ہے کہ پیٹ کمنز نے اس معاملہ میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔وہ اس سارے معاملہ میں انہیں قصور وار اور کود غرض قرار دیتے ہیں۔