کرک اگین رپورٹ
ورلڈ ٹی 20 کپ،ویسٹ انڈین اسکواڈکا منفرد جائزہ،نئے انداز میں مکمل پوسٹ مارٹم۔ورلڈ ٹی 20 کپ کے آغاز میں اب صرف 10 دن کا عرصہ رہ گیا ہے۔کرک اگین نے بہت حد تک ماضی سے متعلق تاریخ بیان کی ہے اور یہ سلسلہ آگے بھی چلے گا،فی الحال آنے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 پر کچھ منفرد تفصیلات فراہم کی جارہی ہیں۔سب سے قبل تمام شریک ٹیموں کے اسکواڈز کو ایک ایسے انداز میں دیکھتے ہیں جس کا اب تک کہیں سرے سے کوئی تصور ہی نہیں ہے۔اس کے لئے سب سے قبل دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز ٹیم کا انتخاب کرتے ہیں۔
ورلڈ ٹی 20 کپ میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہے،کچھ پلیئرز پہلے سے ہی وہاں موجود ہیں ۔یہ ٹیم 2 بار ورلڈ ٹی 20 چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔کیریبین ٹیم کی قیادتب کیرون پولارڈ کر رہے ہیں۔
کیرون پولارڈ،کپتان ویسٹ انڈیز ٹیم۔34 سالہ آل رائونڈر کے پاس 88 ٹی 20 انٹر نیشنل میچزکا تجربہ ہے۔13 8 اسکور کے ساتھ 38 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔2008 میں ٹی 20 انٹر نیشنل ڈیبیو کیا تھا۔13 سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔پولارڈ کو 2009 سے 2012 تک ورلڈ ٹی 20 کا موقع ملا،اس کے بعد وہ نہیں کھلائے گئے۔اس طرح 9 برس بعد وہ ٹی 20 ورلڈ کپ بطور کپتان کھیلیں گے۔ورلڈ کپ 18 میچز میں 164 اسکور بناسکے ہیں۔
ویسٹ انڈیز نے 26 سالہ نکولس پورن کو نائب کپتان بنایا ہے۔لیفٹ ہینڈ وکٹ کیپر بیٹسمین کے پاس 41 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز کا ہی تجربہ ہے۔22 ستمبر 2016 کو ڈیبیو کرنے والے بیٹسمین اب تک 634 اسکور کرسکے ہیں۔پہلی بار میگا ایونٹ ورلڈ ٹی 20 کپ کھیلیں گے۔ورلڈ ٹی 20 کپ،ویسٹ ایڈین اسکواڈکا منفرد جائزہ،نئے انداز میں مکمل پوسٹ مارٹم۔
ایک اور پلیئر فیبن ایلن ہیں۔یہ بھی 26 سال کے ہیں۔بائولنگ آل رائونڈر ہیں۔سلو لیفٹ آرم بریکر 28 ٹی 20 انٹر نیشنل میچزکا تجربہ ہے اور صرف 20 وکٹیں ہیں ،ساتھ میں 250 اسکور بھی کرچکے ہیں۔نومبر 2018 میں ٹی 20 انٹر نیشنل ڈیبیو کرنے والے پلیئر بھی ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے نئے ہونگے۔
ویسٹ انڈیز کے لئے 38 سالہ ڈیون براوو بھی ہیں ۔رائٹ ہینڈ میڈیم پیسر آل رائونڈر کے پاس86 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز کا وسیع تجربہ ہے۔1229 اسکور اور 76 وکٹیں پاکٹ میں ہیں۔انہوں نے 15 فروری 2006 کو ٹی 20 ڈیبیو کیا تھا۔براوو 2007 سے 2016 تک کے قریب تمام ایونٹس کھیلے ہیں۔ورلڈ ٹی 20 کے ایڈیشن میں ان کے میچزکی تعداد 29 ہے۔ڈی جے براوو نے 504 اسکور بنارکھے ہیں ۔25 وکٹوں کا بڑا تجربہ بھی ان کے پاس ہے۔
روسٹن چیز 29 سال کے ہیں۔آل رائونڈر ہیں۔رائٹ آرم آف بریکر بھی ہیں،بیٹنگ بھی اچھی کرتے ہیں۔انہوں نے 2016 میں ٹیسٹ اور 2017 میں ایک روزہ ڈیبیو کیا۔ٹی20 انٹر نیشنل میچ تاحال نہیں کھیلے،انہیں اگر موقع ملا تو یہ ورلڈ ٹی 20 کپ میں ان کا ڈیبیو ٹی 20 میچ ہوگا۔
ایک اور پلیئر آندرے فلیچز ہیں۔وکٹ کیپنگ بھی کر لیتے ہیں۔بائولنگ کا تجربہ بھی ہے۔33 سالہ رائٹ ہینڈ بیٹسمین نے 54 ٹی 20 انٹر نیشنل میچزمیں 950 اسکور کر رکھے ہیں۔19 جون 2008 کو ڈیبیو کیا۔ان کے دور میں 2009 سے 2016 کے ورلڈ ٹی 20 کے 5 میگا ایونٹس آئے ،انہیں صرف 11 میچز میں موقع ملا۔219 اسکور بنائے۔84 رنزکی ناقابل شکست اننگ بھی کھیلی۔
یونیورس باس کرس گیل 43 ویں سال میں داخل ہوچکے ہیں۔لیفٹ ہینڈ ہٹر ہیں۔اوپننگ پوزیشن پر زیادہ کھیلتے ہیں۔دائیں ہاتھ سے آف بریک گیند بھی کرلیتے ہیں۔74 ٹی 20 انٹر نیشنل میچزمیں 1854 اسکور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ورلڈ ٹی 20 کے تمام ایڈیشن کھیلے ہیں۔28 میچزمیں 920 اسکور کے ساتھ ہسٹری کے دوسرے ٹاپ اسکورر بھی ہیں۔فروری 2006میں ٹی 20 انٹر نیشنل ڈیبیو کرنے والے کرس گیل کی اس فارمیٹ میں مجموعی طور پر 19 وکٹیں بھی ہیں۔ان میں سے 9 ورلڈ ٹی 20 کپ کی ہیں۔
شیمرون ہیٹمیئر 24 سال کے ہیں۔ٹاپ آرڈر لیفٹ ہینڈ بیٹر کے پاس 37 ٹی 20 انٹر نیشنل میچزمیں 537 رنزکا اچھا تجربہ ہے۔31 دسمبر 2017 کو ڈیبیو کرنے والے یہ پلیئر پہلی بار ورلڈ ٹی 20 کپ کھیلیں گے۔
اوپننگ بیٹسمین ایون لیوس بائیں ہاتھ کے بیٹر ہیں۔29 سالہ پلیئر کے صرف 45 ٹی 20 انٹر نیشنل میچزمیں 32 سے زائد ی اوسط سے1318 اسکور ہیں۔26 مارچ 2016 کا ٹی 20 ڈیبیو کیا تھا۔اس سال کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی 20 کپ کا واحد میچ کھیلے تھے،کھاتہ کھولنے میں ناکام، رہے تھے۔
اوبڈ موکائے 24 سالہ لیفٹ ہینڈ پیسر ہیں۔مارچ 2019میں ڈیبیو کرنے والے پیسر کے پاس 12 میچزمیں 19 وکٹوں کا تجربہ ہے۔پہلی بار اتنا بڑا ایونٹ کھیلیں گے،
رویندرناتھ رام پال 37ویں سال میں قدم رکھ چکے ہیں۔رائٹ آرم فاسٹ بائولر کی 23ٹی 20 میچزمیں29 وکٹیں ہیںجون 2007 میں ڈیبیو کرنے والے بائولر نے 2012 تک کے میگا ایونٹس کے 11میچزکھیلے ہیں اور 15 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں،
آندرےرسل 33 سال کےہیں،دائیں ہاتھ کے ہٹر اور اچھے بائولر ہیں۔آل رائونڈر نے 62 ٹی20 انٹر نیشنل میں میں 716 اسکور کے ساتھ 36 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔اپریل 2011 میں ڈیبیو کرنے والے آل رائونڈر نےورلڈ ٹی 20 کے 17 میچز کھیلے مگر صرف 133 اسکور بنائے ہیں15 وکٹیں بھی اڑائی ہیں۔
رائٹ ہینڈ ہٹر 36 سالہ لینڈل سمنز بھی وکٹ کیپنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔68 ٹی 20 انٹر نیشنل میچزمیں 1958 اسکور کے ساتھ 6 وکٹ بھی لے چکے ہیں۔2007 میں ڈیبیو کیا۔2009سے 2016 تک 12 ٹی 20 ورلڈ کپ میچزمیں 320 اسکور بناچکے ہیں۔6 وکٹیں اسی ایونٹ میں لی ہیں۔
رائٹ ہینڈ فاسٹ بائولراوشان تھامس ہیں۔24 سالہ بائولر نے 17 میچزمیں 19 وکٹیں لی ہیں۔2018 میں ڈیببیو کیا۔پہلی بار ورلڈ کپ کھیلیں گے۔
ہیڈ واش 29 سالہ لیگ بریکر ہیں۔26 میچز میں 23 ٹی 20 انٹر نیشنل وکٹ لے چکے ہیں۔140 اسکور کیا۔2019 میں ڈیبیو کیا۔پہلی مرتبہ ورلڈ ٹی 20 کپ کھیلیں گے