| | | | | | | | |

ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 کے میزبان 7 شہر،اہم تفصیل جاری

سڈنی،کرک اگین

آسٹریلیا 365 دن کا بھی حکمران نہ بن سکا.ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 کی میزبانی کی تیاری شروع کرنے پر مجبور،7 شہر میزبان ہونگے.
سیمی فائنلز سڈنی اور ایڈیلیڈ اور فائنل ایم سی جی میں ہوگا. ٹورنامنٹ کے 45 میچز ہونگے. پرتھ، برسبین، گیلونگ اور ہوبارٹ میزبانی میں شامل ہیں.
ایڈیلیڈ اوول پہلی بار کسی عالمی ایونٹ میں 10 نومبر کو سیمی فائنل کی میزبانی کرے گا۔
آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پاکستان، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت، افغانستان اور بنگلہ دیش پہلے ہی کوالیفائی کر چکے ہیں۔

ایونٹ اگلے سال اکتوبر کی 16 تاریخ سے شروع ہوگا. گروپس کا اعلان بعد میں ہوگا

آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں اس وقت آسٹریلیا پہنچ چکی ہیں. ایشز کی وسل بجنے والی ہے.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *