کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
بھارتی کرکٹ ٹیم ڈی آر ایس فیصلے میں تبدیلی سے آپے سے باہر ،کرکٹ جنوبی افریقا کے خلاف بد ترین الزامات،کوہلی اور ساتھی کھلاڑیوں نے وکٹ میں نصب مائیک پر ایسے ایسے جملے بول دیئے کہ سننے والے ششدر رہ گئے،بد دیانتی،بے ایمانی اور مکروہ کام کے الزامات لگادیئے ہیں،یہی نہیں اس کے بعد بھی طنز کے ایسے نشتر چلائے ہیں کہ پاکستان سمیت کوئی اور ٹیم ہوتی تو اب تک آئی سی سی،میچ ریفری کاجانب سے ہنگامی میٹنگ ہوکر معطلی کی جاچکی ہوتی،کرک اگین کا ماننا ہے کہ اس کے باوجود کوہلی اور ساتھی کرکٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔
فینز کے لئے بڑی خبر،پی ایس ایل 7 کے آفیشل گیت کا اعلان
جمعرات کو جنوبی افریقا ،بھارت کے کیپ ٹائون ٹیسٹ کے تیسرے روز آخری اننگ کے 21 ویں اوور میں بڑا ڈرامہ بلکہ بھارتی کرکٹرز کی سینہ زوری کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔یہ جنوبی افریقا کی اننگ تھی۔212 رنزکے تعاقب میں 60 پر ایک آئوٹ تھا۔ایشون بائولر تھے،ڈین ایلجر بیٹر تھے،ایل بی ڈبلیو کی اپیل ہوئی،امپائر نے آئوٹ قرار دے دیا،بیٹر نے ریویو لیا،جس میں بال باہر جاتی دکھائی دی،ایلجر بچ گئے،بھارتی بھپر گئے۔ٹریکنگ سسٹم نے شو کیا کہ بال سٹمپ سے اوپر جارہی ہے۔
فیصلہ تبدیل ہونے کی دیر تھی کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی آپے سے باہر ہوگئے۔وہ وکٹ پر لگی سٹمپس کے قریب گئے،اپنے منہ کو وکٹ کے اوپر کیا،وہاں لھے مائیک میں بولے کہ اپنی ٹیم پر بھی توجہ کیا کریں،جب وہ بال کو چمکارہے ہوتے ہیں،صرف مخالفین پر ہی نگاہ مت رکھاکرو۔
ساتھ ہی کے ایل راہول بولے،یہ یہ 11 کھلاڑیوں کے خلاف پورا ملک ہے۔ ایشون جو کہ بال کر رہے تھے،وہ بولے سپر سپورٹ والو،جیتنے کے بہترین طریقے تلاش کیا کرو۔
بعد میں پریس کانفرنس میں بھی بائولنگ کوچ مہامبرے نے بھی ایسے ہی الزامات کی توثیق کی ہے ،کہتے ہیں کہ یہاں ہر انسان اپنی کوشش کررہا ہے۔
بھارتی ٹیم نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ایک اور طنز مارا،بعد میں جب ڈین ایلجر ریویو پر آئوٹ قرار دیئے گئے تو کوہلی نے کہا کہ حیرت ہوگی کہ وہ اسے آئوٹ کیسے دکھائیں گے۔