کنگسٹن،کرک اگین رپورٹ
image source Twitter
آئر لینڈ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ کو دفن کردیا،گھر میں جاکر ایک روزہ میچ میں تاریخی کامیابی،ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر کالی آندھی کو بڑا جھٹکا،3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی،فیصلہ کن میچ 16 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ہوم گرائونڈز میں نہایت مشکل حریف جانی جاتی ہے،جمعرات کو کنگسٹن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں اسے آئر لینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس طرح 3 میچز کی سیریز کا دوسرا میچ مہمان ٹیم کے نام ہوگیا،یہ آئرش کرکٹ کی تاریخ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اب تک کھیلے گئے 15 میچز میں دوسری کامیابی ہے،اس سے قبل اس نے 2015 میں ایک ون ڈے میچ جیتا تھا۔
ویسٹ انڈیز ٹیم پہلے کھیل کر صرف 229 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔اننگ کے 2 اوورز ابھی باقی تھے۔روماریو شیفرڈ نے 50 اور شمرھ بروکس نے 43 کی اننگز کھیلی۔آئرلینڈ کی جانب سے اینڈی میک برائن نے 36 رنزکے عوض 4 اور کرک ینگ نے42 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں آئر لینڈ نے 31 اوورز،2 بالز پر 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 157 اسکور بنائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل رک گیا۔ڈک ورتھ پر اسے اتنے اوورز میں جیت کے لئے 145 رنز درکار تھے لیکن وہ چونکہ 157 پر تھے،اس لئے 12 رنز سےآگے تھے۔آخری وقت میں بارش رکی تو 36 اوورز میں 168 کا ہدف سیٹ ہوا۔آئرلینڈ کو اگلی 28 بالز پر11اسکور درکار تھے۔نتیجہ میں اس نے مزید 1 وکٹ کھوکر 20 بالز قبل ہدف پورا کرلیا۔اس طرح وہ 5 وکٹ سے جیت گیا۔