لاہور،کرک اگین رپورٹ
Image by PCB
دورہ پاکستان میں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز ملتوی کرنے پر ویسٹ انڈیز بھی اب 2 بار پاکستان کا دورہ کرے گی،اس سلسلہ میں پی سی بی نے اہم اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کو یاد رکھا گیا ہے،اس سلسلہ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ایک سال کے لئے ایک مصروف بین الاقوامی کرکٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کی منتظر ہے. اس سلسلے میں کھلاڑیوں کے ورک لوڈ پر طویل تبادلہ خیال کیا گیا. اس سلسلے میں بی او جی نے پی سی بی کی منیجمنٹ کو کھلاڑیوں کے ورک لوڈ سے متعلق تجاویز پیش کرنے کی ہدایات کی ہے۔اس موقع پر بی او جی نے قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کو سراہا ہے۔
پی سی بی کا نیا قدم،11 سال سے 19 سال کے کرکٹرز کو کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ
چیئرمین پی سی بی نے بابر اعظم کی قیادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم میں ایک پراثر شخصیت بن چکے ہیں. انہوں نے ثقلین مشتاق کی پرسکون شخصیت، میتھو ہیڈن اور ویرنن فیلنڈر کی گلوبل ایونٹ میں کارکردگی کی تعریف کی ہے.
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2023 سے پہلے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے پاکستان آئے گی. اس سے پہلے ویسٹ انڈیز آئی سی سی مینز ون ڈے سپر لیگ کے میچز مکمل کرنے جون 2022 میں بھی پاکستان کا دورہ کرے گی.
بی او جی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں 60 اضافی کمرے بنانے کی منظوری دے دی ہے.
اس کے علاوہ پی سی بی کے چیئرمین، قائمقام چیف ایگزیکٹو اور بی او جی کمیٹیز نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں. ادھر ویمنز کرکٹ پر بھی ایک مکمل پریزینٹیشن دی گئی. اس سے قبل بی او جی نے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کو خوش آمدید کہا، وہ جنوری کے وسط سے لاہور میں باضابطہ کام کا آغاز کردیں گے.