ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے عمران عثمانی
پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کا ایک بار پھر کڑاوار۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 13رنز سے شکست دے دی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ملتان سلطانز پی ایس ایل 9 میں اپنے 5 میچزکے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ بلاشرکت غیرے نمبر ون ہوگیا ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جو اب تک ناقابل شکست تھی،وہ بھی ہارنے والوں میں چلی گئی اور چوتھے میچ میں پہلی شکست سے دوچار ہوئی اور 6 پوائنٹس کتے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔
وسیم نے سرفرازکےسرپرگیند دےماری،میدان بدر،کوئٹہ کی نادانی،ملتان کو کھلاکرتاریخی طور پر پھنس گئے
جیسا کہ کرک اگین نے لکھا تھا کہ کوئٹہ نے ہسٹری نہیں دیکھی،ٹاس جیت کر ملتان کو کھلادیا جو پہلے بھی سابقہ 7 فتوحات میں سے 5 میں پہلے کھیل کر جیتا ہوا تھا۔اب چھٹی جیت نام کرلی ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 181 رنزکے ہدف کے تعاقب میں تیز آغاز کیا۔12 ویں اوور سے قبل سنچری مکمل تھی اور 2 آئوٹ تھے لیکن اسی اوور کی آخری بال پر خطرناک بیٹر اور کپتان ریلی روسو 30 رنز بناکر آفتاب ابراہیم کا شکار بن گئے۔ان کے ساتھ تیسری وکٹ پر62 رنزکی شراکت داری قائم کرنے والے خواجہ نافع بھی جب 36 رنزبناکر محمد علی کا نشانہ بنے تو سلطانز کی میچ میں واپسی ہوئی۔کنکوشن پر سرفراز احمد کی جگہ کھیلنے والے سجاد علی 2 رنزبناکر چلتے بنے۔محمد وسیم بھی ایک کے مہمان تھے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 17 اوورز میں 136 پر 7 وکٹ کھوچکا تھا۔18 ویں اوور میں اسکے بیٹرز محمد عامر اور عقیل حسین نے14 رنز جوڑے۔آخری 12 بالز پر 31 رنزباقی تھے۔پھر محمد عامر بھی 12 رنزبناکر بولڈ ہوگئے۔آخری اوور میں 23 رنزمشکل تھے۔کوئٹہ ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 167 رنزبناسکی اور 13 رنز سے ہارگئی۔
سرفراز کا سی ٹی سکین،میچ سے باہر،پی ایس ایل سے کتنا دور،متبادل آگیا
محمد علی نے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 3 جب کہ ڈیوڈ ویلی نے 37 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔آخری اوور کرنے والے آفتاب ابراہیم نے 2 اور اسامہ میر نے ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل ٹاس جیتنے والی کوئٹہ ٹیم کی دعوت پر ملتان سلطانز نے 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 180 رنز بنائے۔ریزا ہینڈرکس نے ایونٹ کی تیسری ہاف سنچری کی اور47 بالز پر 72 رنزجوڑے،ان کی وجہ سے سلطانز نے آخری 5 اوورز میں 70 رنزکا اضافہ کیا۔3 اوورز میں 49 رنزبنائے۔ان کے علاوہ محمد رضوان بھی ففٹی مکمل کرگئے۔وہ 42 بالز پر 51 رنزبنانے میں کامیاب ہوگئے۔آخر میں طیب طاہر نے 22 بالز پر قیمتی 35 رنزبنائے۔کوئٹہ کی جانب سے محمد عامر نے 2 وکٹیں لیں لیکن اس کے لئے 46 رنز دیئے۔