| | | | |

ٹیسٹ پلئیرز کی کووڈ رپورٹ ،پاکستان کی آخری بال پر جیت،فتوحات کا نیا ریکارڈ

 

ڈھاکا، کرک اگین رپورٹ

قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام 14 کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے
یہ تمام کھلاڑی گزشتہ روز لاہور سے ڈھاکہ پہنچے تھے.قومی ٹیسٹ اسکواڈ میزبان ٹیم کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کل چٹاگانگ روانہ ہوگا

دوسری طرف بنگلہ دیشی ٹیم کو وائٹ واش کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے حیدر علی نے کہا ہے کہ پچ آسان نہیں تھا مگر سینئر کھلاڑیوں کے مشوروں پر عمل کیا.محمد رضوان اور میں رنز بنانے کے لیے اوور ٹو اوور پلان کررہے تھے.
مداحوں کے بہت مشکور ہیں کہ جنہوں نے پوری سیریز میں بھرپور حوصلہ افزائی کی.

پاکستان نے پیر کو آخری ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری بال پر 5 وکٹ سے شکست دی. حیدر علی نے 45 رنز بناکر جیت میں اہم کردار ادا کیا.

پاکستانی ٹیم 2021 میں سب سے زیادہ ٹی 20 میچز جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی ہے. اس نے 26 میچز کھیل. 17 جیتے اور صرف 6 ہارے ہیں. 3 میچ بے نتیجہ تھے. جنوبی 23 میں سے 15 جیت کر دوسرے نمبر پر ہے.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *