| | | | |

ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کا بیان آگیا

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

ایک خوفناک اور خطرناک الزام کا سامنا کرنے والے یاسر شاہ سامنے آگئے۔گزشتہ کئی روز سے ان کی تلاش جاری تھی،ان کے فینز بھی ان کا جواب چہ رہے تھے۔پی سی بی نے بھی یہ کہا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹر خاموش ہیں،کوئی موقف نہیں دیا۔اتوار کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے سنٹرل کنٹریکٹ لسٹ میں شامل یاسر شاہ نے ایک ٹویٹ کے ساتھ کچھ کہا ہے لیکن اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے اوپر نہیں  بلکہ شعیب اختر کے لئے۔

یاسر شاہ پر 14 سالہ لڑکی کا سنگین الزام،ایف آئی آر کٹ گئی

کچھ دن قبل اسلام آباد میں یاسر شاہ اور ان کے دوست کے خلاف ایک ایف آئی آر کٹی تھی،الزام ہے کہ  ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی ہراسگی وزیادتی ہوئی ہے۔اس کے بعد سے قوم یاسر شاہ کے جواب کا انتظار کررہی ہے۔

یاسر شاہ نے شعیب اختر کی والدہ کی وفات پر ٹویٹ کی ہے۔لکھا ہے کہ مجھے بہت صدمہ ہوا ہے کہ شعیب اختر اور اس کی فیملی کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے،شعیب اختر و فیملی ممبران کو صبر عطا فرمائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *