لاہور،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 انٹرنیشنل،آسٹریلیا کے خلاف 3 قومی ستاروں کو لاہور کرائوڈز سے کیا امیدیں۔آسٹریلیا کے خلاف اکلوتے ٹی 20 میچ کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی نائٹ پریکٹس کی ہے۔پی سی بی نے سحری کے وقت پلیئرز کے بارے میں تفصیلات جاری کی ہیں،جس کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں نے بڑی محنت کے ساتھ نیٹ پریکٹس کی اور دل کھول کر اپنی تیاری کی۔
بنگلہ دیشی بورڈ،کرکٹر اور سلیکٹر امپائرز پر برس پڑے،آئی سی سی سے مطالبہ
اوپنر فخرزمان کہتے ہیں کہ فارمیٹ مختصر ہے،اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،سخت مقابلہ ہوگا۔لاہور میں کرائوڈز فل ہوگا۔آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ میں اہم موقع پر بیٹنگ کرنے والے خوشدل شاہ کہتے ہیں کہ اعتماد بحال ہے،تیسرے میچ نہیں بلکہ دوسرے میچ کی طرح پرفارم کریں گے،جب ہم نے 350 کے قریب کا ہدف عبور کیا تھا،بڑا مزا آئے گا۔
خوشدل شاہ ،فخرزمان اور آصف علی نے یہ عزائم ظاہر کئے ہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف بڑے آرام سے آج ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیت جائیں گے۔ایک اہم بات یہ ہے کہ ہمیں لاہور کے کرائوڈز سے امید ہے کہ وہ پی ایس ایل کی طرح یہ ٹی 20 میچ دیکھنے آئے گا۔اس طرح ہم بھی پی ایس ایل کی طرح کھیلیں گے۔فل کرائوڈز میں میچ کھیلنے کا اپنا مزہ ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی 20 انٹرنیشنل میچ آج رات لاہور میں کھیلا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کا قریب 6 ہفتے کا تاریخی دورہ پاکستان بھی اپنے اختتام کو پہنچے گا۔