دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بڑا میچ جاری ہے. آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لئے126 رنز کا ہدف دیا ہے. دبئی میں جاری میچ کا آغاز نہایت سنسنی خیز تھا. انگلش گیند بازوں نے آسٹریلیا کے پائوں سے اس وقت زمین نکال دی جب 21 پر اس کے 4 ٹاپ آرڈرپلیئرز پویلین بھیج دیئے. خطرناک بیٹرز ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ ایک ایک اور میکسویل 6 اور مارکوس سٹوئنس صفر پر شکار کئے گئے.
نازک ترین موقع پر کپتان ایرون فنچ کا پہلے میتهیو ویڈ نے 18 اور پھر آشٹن اگر نے 20 کے ساتھ ساتھ دیا .ایرون فنچ بھی آخر 44 کرکے چلے گئے. آسٹریلیا کی ٹیم اننگ کی آخری بال پر 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی.
انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے رنز دے کر 3 وکٹیں لیں کرس واکس نے 23 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں.تیمال ملز نے 2 وکٹ کے لئے 45 اسکور کھائے.
اس میچ کی فاتح ٹیم پاکستان کے مقابل سیمی فائنل میں نہیں آئے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کے امکانات زیادہ ہیں. جنوبی افریقا بھی اب امیدوار ہوگا.