کرک اگین اسپیشل ڈیسک رپورٹ
ٹی 20 ورلڈ کپ،بنگلہ دیش ان یا آئوٹ،فیصلہ آج،عمان کو بڑا ایڈوانٹج پھر حاصل۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج اہم ترین دن،بنگلہ دیش کی قسمت کا فیصلہ جمعرات 21 اکتوبر 2021 کو ہوگا اور اہم بات یہ ہے کہ پہلے مرحلہ کے گروپ بی کے آخری 2 میچز کچھ اس طرح شیڈول ہیں کہ میچ کے بعد بنگلہ دیش کے ہاتھوں میں کچھ نہیں بچے گا،جو کچھ کرنا ہوگا،اپنے میچ میں کرنا ہوگا ،اس کے سر پر لٹکتی تلوار والا میچ رات میں شیڈول ہے۔
جمعرات کو گروپ بی کے آخری 2 میچز ہونگے،سہ پہر 3 بجے بنگلہ دیش کے مقابل ایک کمزور ٹیم ہے جس کا نام پاپا نیوجینی ہے،اب تک اپنے دونوں میچز ہار چکی ہے، وہ تو امیدوار بھی ہے،ایک فتح اور ایک شکست کے ساتھ بنگلہ دیش امیدوار ہے۔پاپا نیو جینی کے پاس ایک امکان یوں ہے کہ وہ بنگلہ دیش کو ہرادے،پھر نیٹ رن ریٹ کا انتظار کرے۔
دونوں ٹیموں کا انٹر نیشنل ریکاڑد کوئی نہیں ہے لیکن ایسوسی ایٹ ٹیم ہونے کے طور پر پاپا نیوجینی نے بنگلہ دیش کو آئی سی سی ٹرافی 1982 میں جب کہ بنگلہ دیش نے پی این جی کو 1996 میں شکست دی تھی۔یہ ایسا میچ ہے کہ بنگلہ دیش کو فتح کے باوجود شام کے نتیجہ کا انتظار ہوگا،اس صورت میں سکاٹ لینڈ جیتا اس کے ساتھ بنگلہ دیش پہنچ جائے گا اور اگر عمان جیتا تو عمان،سکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش کے برابر 4،4 پوائنٹس ہونگے،2 ٹیموں کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا،اس میں بنگلہ دیش ابھی عمان سے نیچے ہے،فرض کریں کہ بنگلہ دیش ہار گیا تو عمان کے پاس گولڈن چانس ہوگا کہ وہ اگلا میچ ایک خاص فرق سے ہی ہارجائے تو بہتر نیٹ رن ریٹ پر کوالیفائی کرجائے گا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ ،پاکستانی بائولنگ زمین بوس،پروٹیز نے کچل ڈالا،سنچری کا پنچ بھی ساتھ
دوسرا میچ رات 7 بجے عمان اور اسکاٹ لینڈ میں ہوگا۔بنگلہ دیش کی جیت کی صورت میں بھی عمان کے سامنے یہ کلیئرنس ہوگی کہ وہ سکاٹ لینڈ کو کس طرح ہراکر سپر 12 میں جگہ بناسکتا ہے۔دروازے چاروں ٹیموں کے لئے کھلے ہیں۔پاپا نیو جینی بنگلہ دیش کو اچھے انداز میں ہرا کر رات کے نتیجہ کا انتظار کرے گا،اس لئے بنگلہ دیش ٹیم مشکل میں ہوسکتی ہے۔سچی بات یہ ہے کہ عمان ٹیم آخری میچ کھیلتے ہوئے کلکو لیٹر کا ساتھ رکھے گی۔
اب تک سکاٹ لینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ ناقابل شکست ہے،عمان بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ 2 پوائنٹس پاکٹ میں لئے دوسرے اور بنگلہ دیش 2 کے ساتھ ہی تیسرے نمبر پر ہے۔سکاٹ لینڈ کے ایونٹ سے باہر ہونے کے امکانات ختم ،وہ کوالیفائی کرچکا ہے۔