کرک اگین تحقیقی رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کے ساتھ ہاتھ کردیا،پاکستان سمیت تمام ان ٹیموں کا فائدہ ہوگیا جو سپر 12 کے گروپ 2 میں ہیں،آئی سی سی کی سوچی سمجھی پلاننگ فیل ہوگئی،اب ایک جانب 3 کمزور ممالک نظر آسکتے ہیں،ان میں افغانستان،سکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ ہونگے جبکہ دوسری طرف سپر 12 کے گروپ 1 میں آسٹریلیا،انگلینڈ،جنوبی افریقا،ویسٹ انڈیز،سری لنکا اور بنگلہ دیش جیسے نام ہونگے،پہلے مرحلہ کے گروپ سٹیج پر اگر بنگلہ دیش توقع کے مطابق ٹاپ کرتا تو اس نے پاکستان اور سری لنکا نے انگلیند والے گروپ میں جانا تھا لیکن سکاٹ لینڈ نےا پنی پرفارمنس سے سپر 12 کے گروپ اسٹیج کو یکساں نہیں رہنے دیا ہے۔کرک اگین فوری طور پر آپ کو تفصیلی خبر دے رہا ہے کہ اب سپر 12 کی گروپ اسٹیج پوزیشن کیا بنے گی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ،سکاٹ لینڈ 123 رنز کی دوری پر،نئی صورتحال
اس کا میابی کے ساتھ ہی سکاٹ لینڈ نے 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ اسٹیج پر ٹاپ کرلیا ہے۔بنگلہ دیش 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔پاپا نیو جینی صفر اور عمان 2 پوائنٹس کے ساتھ باہر ہوگئے ہیں۔قاعدے کے مطابق اس گروپ کی ٹاپ ٹیم سکاٹ لینڈ نے سپر 12 کے گروپ 2 میں جانا ہے اور اسی گروپ کی دوسری ٹیم بنگلہ دیش نے سپر 12 کے گروپ 1 میں جگہ بنائی ہے۔
ایونٹ کے آغاز سے قبل یہاں سے بنگلہ دیش کے ٹاپ ٹیم کے طور پر سپر 12کے گروپ 2 میں جانا تھا۔اب اس کی جگہ سکاٹ لینڈ کو ملی ہے،اس طرح سکاٹ لینڈ گروپ 2 میں آئے گا،جہاں پاکستان،بھارت،نیوزی لینڈ،افغانستان موجود ہیں۔چھٹی ٹیم گروپ اے کی ہوگی جس کا فیصلہ کل کے میچز سے ہوگا،وہاں سے آئر لینڈ کے چانسز ہیں،کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان کا گروپ آسان ہوگیا ہے۔سری لنکا اور بنگلہ دیش کو سپر 12 کے گروپ 1 میں جانا ہوگا،جہاں آسٹریلیا،انگلینڈ،جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز جیسے ٹیسٹ ممالک موجود ہیں۔یہ ایک اعتبار سے اپ سیٹ بات ہے۔