ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ
Image Source by Twitter
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ سپر 12 میں جاکر اپنی چال ہی بھول گیا۔افغانستان کے خلاف 60 پر ڈھیر ہوکر 130 رنزکی شکست سے اس مہم کا آغاز کرنے والی ٹیم کو اپنے دوسرے میچ میں کمزور حریف نمیبیا سے شکست ہوگئی ہے۔اس طرح یہ بات طے ہوئی ہے کہ سکاٹش ٹیم کا جو کمبی نیشن اور سسٹم پہلے مرحلے میں تھا،وہ سپر 12 میں پاش پاش ہوگیا۔
میزبان کی بدتمیزی،شعیب اختر لائیو شو کے دوران مستعفی،ویڈیو میں پول کھول دیئے
ابو ظہبی میں نمیبیا نے 4 وکٹ کی کامیابی حاصل کی۔سکاٹ لینڈ ٹیم نے 8 وکٹ پر109 رنزبنائے،نمیبیا نے5 بالیں قبل 6 وکٹ پر حاصل کرلیا۔اس میچ کے بعد گروپ 2 میں ٹیموں کی پوزیشن کچھ یوں بنی ہے۔پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور نمیبیا بھی 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔نیوزی لینڈ اور بھارت ایک ایک میچ کھیل کر صفر پوائنٹس کے ساتھ چوتھے،5 ویں نمبر پر ہیں۔سکاٹ لینڈ 2 ناکامیوں کے بعد چھٹے آخری نمبر پر ہے۔اس گروپ میں پاکستان اور سکاٹ لینڈ نے 2،2 میچز کھیلے ہیں جب کہ باقی ٹیموں کا ایک ایک میچ ہوا ہے۔
ادھر گروپ 1 میں آج انگلینڈ نے مسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔یہاں دلچسپ صورتحال ہے۔انگلینڈ 2 میچز میں 2 کامیابیوں کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔سری لنکا اور آسٹریلیا 1،1 میچ میں 2،2 پوائنٹس لے کر دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔جنوبی افریقا 2 میچزمیں 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی حالت تباہ کن ہے۔دونوں کے 2،2 میچزمیں کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔ویسٹ انڈیز کا نمبر چھٹا و آخری ہے۔