سب سے زیادہ میچز،سب سے زیادہ رنز،ویسٹ انڈیزکے ٹاپ کرکٹر29 سال کی عمر میں ریٹائر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز کیلئے سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ سکور کرنے والے ٹاپ کرکٹر نکولس پوران نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے انٹرنیشنل ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
نکولس پورن نے صرف 29 سال کی عمر میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے رییٹارمنٹ لی ہے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اپنے کرکٹر کی خواہش اورفیصلےکا احترام کیا ہے۔
پورن نے ویسٹ انڈیز کیلئے جو 106 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ،وہ کسی بھی دوسرے ہم وطن سے زائد ہیں اور اسی طرح 2275 رنز سب سے زیادہ کئے ہیں۔
ٹرینڈاڈ سے تعلق رکھنے والے آل رائونڈر نے ملک کیلئے سارے فارمیٹس میں 167 میچز میں نمائندگی ہے اور 29 برس کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے دنیا بھر کی لیگز میں شرکت کرنا،یہ پہلے کھلاڑی نہیں جو کم عمری میں انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ کر دنیا بھر کی ٹی 20 ڈومیسٹک لیگ پر توجہ دے رہے ہیں۔