دبئی .کرک اگین رپورٹ
بہت آسان لگا ہوگا. جنوبی افریقا سے ہمدردی بھی ہوئی ہوگی. آسٹریلیا کی قسمت پر رشک بھی آیا ہوگا جب پروٹیز کھلاڑی اوپر تلے آئوٹ ہوئے. سات کھلاڑی 83 اور 8 پلیئرز 100 سے پہلے آئوٹ ہوگئے. پروٹیز نے گرتے پڑتے 20 اوورز پورے کئے اور 9 وکٹ پر 118 کا ٹوٹل سیٹ کیا.
ایڈن مارکرم 40،ڈیوڈ ملر 16 اور آخری وقت میں کاگیسو ربادا نے 19 رنز بنائے.
آسٹریلیا نے آسان ہدف 5 وکٹ پر پورا کرکے میچ 5 وکٹ سے جیت لیا.
دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کا باجا بج گیا. آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ سپر 12 کے میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم 55 کے قلیل اسکور پر ڈھیر ہوگئی.
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا درست فیصلہ کیا .دفاعی چیمپئن ٹیم کے کھلاڑی دبئی میں گرتے ہی گئے. 15 ویں اوور میں 55 پر اننگ تمام ہوئی. نیدر لینڈ کے 39 اور 44 کے بعد ورلڈ ٹی 20 تاریخ کا یہ تیسرا بد ترین اسکور بھی ہے.
کرس گیل ہی 13 کرسکے. 10 پلیئرز ڈبل فیگر کی شکل نہ دیکھ سکے .اسپنر عادل رشید نے 2 رنز کے عوض 4 اور معین علی نے 17 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں.