دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج 28 اکتوبر بروز جمعرات کیا ہوگا۔ایک ہی میچ شیڈول ہے۔پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کے روز بھی ایک میچ نہیں تھا تو جمعرات 28 اکتوبر 2021 کو کیا ہونے جارہا ہے کہ منتظمین نے صرف ایک ہی میچ آرگنائز کیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج صرف ایک میچ،نتیجہ سب کے لئے کیوں اہم۔کرکٹ فینز زیادہ نہ سوچیں،یہ کسی بڑے روایتی ممالک کا بھی میچ نہیں ہے،بظاہر سادہ سا میچ ہے لیکن اس کا الٹ نتیجہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔آسٹریلیا اور سری لنکا آج رات 7 بجے دبئی میں آمنے سامنے ہونگے۔آپ دونوں ٹیموں کہ نہ دیکھیں،یہ بھی مت سوچیں کہ 2019 کی آخری باہمی سیریز آسٹریلیا اپنے ملک میں 0-3 سے جیت گیا تھا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ،سکاٹ لینڈ کا ڈراپ سین،دونوں گروپس کی تازہ ترین پوزیشن
گروپ 1 کی پوزیشن ذہن میں رکھیں،یہاں ایک سے بڑھ کر ایک امیدوار ہے۔فی الحال انگلینڈ 2 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ آگے ہے۔سری لنکا بہتر نیٹ رن ریٹ پر دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے،اتفاق سے آئی لینڈرز اور کینگروز نے ایک ایک میچ کھیلا ہے اور دونوں ہی ناقابل شکست ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی 2 شکستوں کے باوجود یہ گروپ نہایت خطرناک ہے،یہاں اگر ہر ٹیم نے اڑان بھری تو سب کو اپنے امکانات نظر آنے لگیں گے۔فی الحال تو اتنی سی بات ہے کہ جو ٹیم یہ میچ جیتے گی،اس کی سیمی فائنل کی جانب پیش قدمی مزید اچھی ہوگی اور جو ٹیم ہارے گی،اس کے لئے آگے مسائل ہونگے۔
آسٹریلیا فیورٹ ہے لیکن یہ دبئی ہے،یہاں گزشتہ میچز میں ٹاس کا کردار اہم رہا ہے۔جو ٹیم ٹاس جیتے گی،پہلے فیلڈنگ کرے گی،بعد والی ٹیم کو ہدف کے حصول میں مشکلات نہیں ہونگی،سری لنکا کو اگر ایسا موقع مل گیا تو پھر نتیجہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔سری لنکا آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کا سابق چیمپئن ہے،آسٹریلیا کے پاس ایسا کوئی ٹائٹل نہیں ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میںدونوں کا اس سے قبل 3 بار آمنا سامنا ہوچکا ہے۔کینگروز 2 میچز جیت کر نفسیاتی برتری رکھتے ہیں۔آئی لینڈرز کو واحد کامیابی ملی ہے۔تازہ ترین میچ کا نتیجہ جنوبی افریقا کے لئے اہم ہوگا،انگلینڈ کی پروازکے بعد صاف لگتا ہے کہ وہ تو کوالیفائی کریں گے،باقی ایک سیٹ کے 4 امیدوار ہیں،یہ نتیجہ سمت متعین کرے گا۔