| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے فتح کے بعد اب انڈر 19 ٹیم سے بھی جیت کی امیدیں،ٹاکرا آج

دبئی،کرک اگین رپورٹ

File Photo

انڈر 19 ایشیا کپ کا ڈریم میچ آج صبح پاکستان اور بھارت کے مابین دبئی میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز صبح ساڑھے 9 بجے ہوگا۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں چند ہفتے قبل اسی شہر میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست ہوئی تھی،یہ پورے بھارت کے لئے ناقابل یقین بات تھی،پاکستان کا ریکارڈ چونکہ خراب تھا،سابق کرکٹرز تو بھارت کے حق میں اتنا بول رہے تھے کہ جیسے علم نہیں کیا ہو۔

انڈر 19 ایشیا کپ،کل پاک بھارت جنگ،ہسٹری میں کس کا غلبہ،دلچسپ جائزہ

بابر اعظم الیون نے پھر باجابجادیا تھا۔یوتھ کرکٹ کا ریکارڈ بھی خراب ہے۔پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ الگ سے جیت نہیں سکا،8 ایونٹس میں سے ایک بار بھارت کے ساتھ مشترکہ فاتح بنا۔7 بار بھارت ٹائٹل لے اڑا ہے،یہاں بھی ریکارڈ بہت خراب بلکہ یکسر یکطرفہ ہے۔سینئرز کے جیتنے کے بعد اب جونیئرز سے توقع کی جارہی ہے۔

انڈر 19 ایشیا کپ میں آج مزید  2 میچز اور ہونگے۔بنگلہ دیش کویت کے خلاف کھیلے گا۔افغانستان اور عرب امارات کا مقابلہ بھی ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *