کرک اگیبن اسپیشل رپورٹ
پاکستان اور بھارت کے آج کے ٹی 20 انٹر نیشنل مقابلہ کو مختلف حوالوں سے جانچا جارہا ہے۔کوئی ایک ایک پلیئر کے ریکارڈ دیکھتا ہے تو کوئی دونوں ٹیموں کی مجموعی طاقت کا جائزہ لے رہا ہے۔کرک اگین ایک ماہ سے ورلڈ ٹی 20 کے حوالہ سےمختلف ریسرچ سے بھر پور تحقیقاتی مواد دیتا ہے،یہاں مختصر 2 باتیں ذکر کی جارہی ہیں۔
پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف کبھی ورلڈ ٹی 20 میں جیت نہیں سکی۔5 میچز کھیلے ہیں،تمام میں شکست ہوئی۔ایسا ٹرائیکا تھا کہ 5 کےچکر میں 3 ٹیموں نے 3 حریفوں کو گھر رکھا رکھا تھا۔
پہلی ٹیم بھارت،اس نے پاکستان کو 5 میچز سے جیتنے نہیں دیا۔
دوسری ٹیم پاکستان،اس نے آگے بنگلہ دیش کو 5میچز سے ہرانے کا سلسلہ رکھا ہے۔
تیسری ٹیم ویسٹ انڈیز،اس نے بھی انگلینڈ کو 5 میچز سے آگے لگارکھا تھا۔
کشف،خواب یا روحانی آمد،انضمام الحق نے آدھی رات کو پاک،بھارت میچ کا نتیجہ بتادیا
ہفتہ 23 اکتوبر کو ٹرائیکا ٹوٹ گیا،ایسا لگا ہے کہ ہسٹری نے انگڑائی لے لی ہے اور اب نیاباب بننے جارہا ہے۔انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو آئوٹ کلاس کرکے اس کی فتوحات کو 5 پر فل اسٹاپ لگادیا ہے۔اب اس سے اگلے روز یعنی آج پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت کے مقابل ہے،اس کے پاس بھی سنہری موقع ہے کہ وہ بھی بھارت کی فتوحات کو 5 پرہی روک دے اور انگلینڈ کی طرح ہسٹری بدل ڈالے۔
دوسری اہم بات روایتی حریفوں کے کپتانوں کی ہے۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم گزشتہ 3 سال سے کوہلی تو کیا دنیاکے تمام ٹاپ بیٹرز سے آگے ہیں۔بابر اعظم نے 2018 سے اب تک 1173 ٹی 20 انٹر نیشنل اسکور کر رکھے ہیں جو سب سے زیادہ ہیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس عرصہ میں 993 رنزبناکر دوسرے مطلب بابر سے نیچے ہیں۔
پاکستان بمقابلہ بھارت،ٹی 20 ورلڈ کپ کی بڑی جنگ آج،کتنے ہدف پر فتح یقینی
پاکستان اور بھارت،ٹی 20 میچ کون جیتے گا،امکان ہے کہ پاکستان یہ میچ جیت جائے گا۔ٹاس کا سکہ پاکستان کے حق میں گرسکتا ہے ،بھارت کو پہلے بیٹنگ مل سکتی ہے اور پاکستان ہدف کے حصول کی کوشش میں کامیاب ہوسکتا ہے۔شعیب ملک اور محمد حفیظ میں سے کوئی ایک سپر ہیرو بن سکتا ہے۔