لیسٹر،کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں میں اتنا میل ملاپ دیکھنے کو مل رہا ہے کہ ہر کوئی حیران ہے اور خوش بھی،اس لئے کہ ایشیا کپ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بہت ہنسی خوشی مل رہے تھے۔ساتھ میں اتوار کو جس طرح میچ ہوا،اس میں بھی باہمی احترام رہا،بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بتارہی تھی کہ کوئی ٹینشن نہیں ہے اور کوئی لڑائی بھی نہیں ہے۔اس کے باوجود میدان سے باہر ایک جنگ ہوئی۔سڑک پر بہت سے لوگ لڑپڑے،ایک شخص اسی چکر میں پولیس آفیسر پہر حملہ کے الزام میں گرفتار ہوگیا ہے۔
یہ ایک چونکا دینے والا لمحہ تھا جب کرکٹ میچ کے بعد ایک بہت بڑا جھگڑا شروع ہوگیا ،نتیجے میں ایک شخص کو پولیس افسر پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔اتوار 28 اگست کو لیسٹر میں بھارت اور پاکستان کے میچ کے بعد شائقین کرکٹ سڑکوں پر نکل آئے۔
ایشیا کپ 2022،بابر کے مقابلہ آج بابر،نزاکت بھی ساتھ،ہانگ کانگ سے ٹاکرا
ناخوشگوار فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیسٹر کے گولڈن مائل پر متعدد نوجوان ایک دوسرے پر مکے برسارہے ہیں۔کلپ میں ایک افسر حملہ آور کو پکڑنے اور مدد کے لیے کال پر مجبور ہوا۔یہ واقعہ شہر کے بیلگراوی علاقے میں پیش آیا جس میں ہنگامہ خیز اور پرتشدد مناظردیکھنے کو ملے پھر سوشل میڈیا اور ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ہیں۔
ڈیلی مرر نے رپورٹ کیا ہے کہ مقامی رپورٹس کے مطابق ایک 28 سالہ شخص کو جائے وقوعہ پر ایک کارکن پر حملہ کرنے اور حملہ کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیاہے۔جھگڑے کے علاوہ ہجوم سے اشتعال انگیز نعرے بھی سنائی دیئے ہیں۔
پاکستان یہ میچ ہارگیا تھا۔