عمران عثمانی
پاکستان اور انگلینڈ کی باہمی ٹی 20 سیریز شروع ہونے کو ہے،گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے مابین اب تک کھیلے گئے میچز اور تمام سیریز کااحاطہ کیا گیا تھا اور یہ واضح کیا تھا کہ انگلینڈ کو گرین شرٹس پر سبقت حاصل ہے،اب یہاں دونوں ٹیموں کے آپ کے کھیلے گئے تمام 21 ٹی 20 میچزکےٹاپ پرفارمرز کا ذکر مقصود ہے،علم ہوسکے گہ کہ اب تک کون ساکھلاڑی حاوی رہا،کیا وہ اب بھی شامل ہے اور کس پلیئر کے پاس کون سااعزاز حاصل کرنے کا موقع ہے۔
سب سے پہلے بیٹنگ ریکارڈز کھولتے ہیں۔انگلینڈ کے سابقہ اور حال ہی میں ریٹائر یونے والے کپتان اوئن مورگن کو مجموعی طور دونوں ٹیموں میں سب سے زیادہ اسکور کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے 2010 سے 2021 کے درمیان کھیلے گئے 17 ٹی 20 میچزمیں شرکت کی۔ففٹیز بھی صرف 3 تھیں۔ہائی اسکور 68 ناٹ آئوٹ رہا۔ساڑھے35 کی اوسط اور 139 کے قریب سٹرائیک ریٹ تھا۔2006 سے 2012 کے درمیان کھیلنے والے ایک اور سابق انگلش کھلاڑی کیون پیٹرسن 8 میچزمیں 348 رنزکے ساتھ اب بھی دوسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے محمد حفیظ وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہیں اب تک کی دونوں ممالک کی ٹی 20 تاریخ میں مکمل شرکت کااعزاز ہے۔2006 سے 2021 کے درمیان15 میچزمیں 324 اسکور کئے،86 ناقابل شکست ہائی اسکور،25 سے کم اوسط 130 سے کم سٹرائیک ریٹ کے ساتھ وہ کھیلے۔یوں وہ لسٹ میں مجموعی طورپر تیسرے اور پاکستان کے پہلے ٹاپ اسکورر ہیں۔موجودہ قومی کپتان بابر اعظم نے 2016 سے 2021 کے درمیان کی ٹی 20 کرکٹ کھیلی ہے،انہوں صرف 8 میچزکی 7ا ننگز میں 45 کی اوسط اور 142 کے سٹرائیک ریٹ سے 275 اسکور کے ساتھ قابل رشک پرفارمنس دکھائی ہے۔3 ہاف سنچریز بھی ہیں۔شعیب ملک اگر چہ 2006 سے ہی ہاک،انگلینڈ تاریخ کا کردار ہیں لیکن 2021 سیریز میں نہیں تھے،وہ اس بار بھی امیدوار بنے،سلیکٹرز نے قابل غور نہ جانا۔وہ13 میچز میں 248 رنزکے ساتھ 5 ویں مجموعی ٹاپ اسکورر ہیں۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،ٹی 20 تاریخ میں مایوس کن کتاب،نئے پیج کی ضرورت
ایک نام اور ہے۔محمد رضوان،کلاسیکل انداز میں شہرت پائی ہے۔ٹی 20 کے موجودہ نمبر ون بیٹر ہیں۔انگلینڈ کے خلاف ان کی ہسٹری 2015 سے 2021 کی ہے لیکن8 میچز کی 5 اننگز میں 206 اسکور،76 ناقابل شکست،51 سے زائد کی اوسط نے انہیں سب سے ممتاز بنایا ہے۔اسی طرح اور بھی کئی پلیئرز ایسے ہیں ۔دونوں ممالک کے پاس بہتسے نئے کھلاڑی ہیں ،جن کے مجموعی اسکور 100 اور200 کے درمیان ہیں لیکن یہ 7 میچزکی سیریز ہیں۔تسلسل کے ساتھ اسکور بنانے سے کسی کو آگے بڑھنے کا موقع مل سکتا ہے۔
ایک اور بات اہم ہے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے پاس موقع ہے کہ وہ اس سیریز سے مجموعی ٹاپ اسکورراوئن مورگن سے آگے نکل جائیں۔دونوں کو معمولی اسکور درکار ہیں۔
دونوں ممالک کی ٹی 20 کرکٹ میں اب تک صرف ایک ہی سنچری بنی،انگلش پلیئر لیام لونگسٹن نے16 جولائی 2021 کو ناٹنگھم میں 103 رنزکی اننگ کھیلی تھی۔
معین علی،شاہد آفریدی اور محمد حفیظ 2،2 صفر کے ساتھ ٹاپ پر ہیں،اب اس منفی ہیڈ لائنز میں معین علی تنہا اوپر جاسکتے ہیں،ایک ڈک انہیں ہیڈ لائنز بنادے گا۔
ایک سیریز کے ٹاپ اسکورر میں محمد رضوان کا پہلا نمبر ہے،گزشتہ سال کی سیریز میں انہوں نے3 میچزمیں 176 رنزبنائے تھے،اس بار تو آگےکے جہاں اور ہونگے۔دوسرا نمبر2020 کی سیریز میں محمد حفیظ کا 155 اسکور کے ساتھ ہے،انگلینڈ کے لئے ایک سیریز میں لیام لونگسٹن 147 اسکور بناکر ٹاپ بیٹر ہیں۔