روٹرڈیم،کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور نیدرلینڈز کے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران مستری وکٹ پر آگیا،ہتھوڑے کی باش کردی،ساتھ میں کلر فل پینٹ شروع کردیا،کندھے پر کائی ایسے اٹھائی تھی کہ جیسے ابھی حکم، ہوگا تو وہ کہیں بھی جاپڑے گی۔
نیدرلینڈز کی اننگ میں جس وقت میزبان ٹیم کے 6 کھلاڑی آئوٹ تھے اور 30 اوورز سے زائد کا کیل ہوچکا تھا کہ کھیل رک گیا،ایک دیسی ٹائپ کی ٹرالی میدان میں داخل ہوئی،چشمہ پہنے دلچسپ شخصیت نے دوڑ لگائی،کائی اٹھائی،وکٹ پر بائولنگ اینڈ کے ساتھ ٹھکائی شروع کی،پھر اس سے کام نہیں ہوا تو ہتھوڑے برسانا شروع کردیئے۔ساتھ میں ایک لمبی لکڑی کے ساتھ ایسے ناپ تول کی جیسے کوئی مستری کسی چیز کی بنیاد رکھ رہا ہو۔
ایشیا کپ تاریخ،آخری ایونٹ کا چیمپئن بھی بھارت،افغانستان کی اڑان،بڑےممالک ناکام
یہی نہیں بلکہ اس کے بعد سبز پینٹ بھی وکٹ پر الائن کی شکل میں کیا گیا۔اس کے بعد بھی مزاحیہ انداز میں وکٹ پر ہتھیاروں کی برسات رہی۔
پاکستانی کھلاڑی دائیں،بائیں کھڑے دلچسپی سے یہ سب دیکھتے رہے،میچ رکا رہا۔اس کے بعد جب پچ تیار ہوئی تو کھیل شروع ہوا۔آخریا طلاعات تک 36 اوورز میں اسکور 6 وکٹ پر 153 ہوگیا تھا۔