لاہور،کرک اگین رپورٹ
Twitter image
پاکستان کرکٹ بورڈ کا آسٹریلیا سے ڈراپ ان پچز منگوانے کو منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا ہے۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کو اپنا خیال بدلنا پڑرہا ہے۔اب ایک کنسلٹنٹ مقرر کیا جائے گا جو جائزہ لے گا۔البتہ آسٹریلیا سے پچزکے لئے مٹی منگواکر مختلف سنٹرز میں استعمال کی جائے گی۔
قانون کی بک مانگنے،امپائر سے لڑنے والے وارنر پر جرمانہ تیار،پاکستان کو ہدف مل گیا
کرک اگین سمجھ سکتا ہے کہ سابق کرکٹرز نے رمیز کے اس اعلان کی مخالفت کی تھی،اس لئے انہیں بھی بیک فٹ پر جانا پڑا ہے۔
ایک روز قبل اسی وقت لاہور ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں پاکستانی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح بکھری تھیں،ٹھیک 24 گھنٹے بعد پاکستانی اوپنرز نے دوسری اننگ میں شاندار آغاز کرکے پاکستانیوں کو امید فراہم کی ہے۔آسٹریلیا کے خلاف 351 رنزکے تعاقب میں اس نے بناکسی نقصان کے73 رنز بنالئے،عبد اللہ شفیق 27 اور امام الحق 42 پر ہیں،بیٹرز کی رفتار ان کے مزاج سے ٹھیک ہے،جیت کے لئے اب 278 رنزباقی ہیں۔میچ کا چوتھا روز ختم ہوگیا تھا۔