دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروانے،ان کو ہیڈ کرنے والے خود اپنے گھٹنے میں گیند لگوابیٹھے۔نتیجہ میں گرین کیپس اپنے ہیڈکوچ کو کمرے میں بند کئے گرائونڈ میں پریکٹس کررہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی اکیڈمی گراونڈ میں ٹریننگ سیشن ہوا ہے۔بدھ کی شب ہونے والے کیمپ میں وکٹ کیر بیٹر محمد رضوان اور بیٹر فخر زمان ٹریننگ سیشن میں شامل نہیں ہوئے ہیں،ان کو آرام دیا گیا ہے۔محمد رضوان اور فخرز مان آرام کر رہے ہیں۔
محمد حفیظ کا پی سی بی پر کریمنل ایکٹ کا دعویٰ
فاسٹ بائولرز سمیت دیگر تمام کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں شامل ہیں۔اس سے قبل کل کے ٹریننگ سیشن میں فاسٹ بائولرز نے آرام کیا تھا۔اہم بات یہ ہے کہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق گھٹنے میں گیند لگنے کے باعث آج پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔
گروپ اے کا آخری ہی میچ باقی بچا ہے جو جمعہ 2 ستمبر کو پاکستان اور ہانگ کانگ نے کھیلنا ہے۔فاتح ٹیم سپر 4 میں جائے گی۔ناکام ٹیم کا راستہ واپس اپنے گھر کا ہوگا۔