دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز بھی بھاری وزن سے آزاد ہوگئے۔بھارت کے خلاف ایشیا کپ فتح نے وہ سکون دیا،جو وہ اپنے دور میں بمشکل حاصل کرسکتے تھے ۔
اتوار کو ایشیا کپ سپر 4 میں بھارت کے خلاف جیت سے جہاں گروپ میچ شکست کا حساب برابر ہوا،وہاں اب فائنل کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔
نتیجہ میں آج پیر کے روز ایشیا کپ میں آرام کا دن تھا ۔بیٹنگ کوچ محمد یوسف تو پانی پر ڈرائیونگ کرتے نظر آئے ۔گویا انہوں نے کہا کہ آج ہم ہیں ہر جگہ کے بادشاہ ۔
ادھر پاکستان ٹیم کے بائولنگ کوچ شان ٹیٹ نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے اور اپنے باؤلرز پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے ٹیم ورک،منیجمنٹ اور پلیئرز کی سکلز پر لمبی بات کی ہے۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے شان ٹیٹ کہتے ہیں کہ نسیم شاہ ایک بہترین بائولر ہے۔انجری گیم کا پارٹ ہے۔اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔