| | | | | | |

پاکستان اننگ کی جیت کی جانب ،بنگلہ دیش کے دوسری اننگ میں بھی 3 آئوٹ

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

Image by Twitter

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی مہم کامیابی سے جاری ہے ،فالو آن کے بعد 3 کھلاڑی دوسری اننگ میں بھی شکار ہوگئے تھے،اس طرح گرین کیپس اننگ کی کامیابی کی جانب گامزن ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف فالو آن ہوگئی ہے۔بدھ کی صبح میچ کے 5 ویں وآخری روز میزبان ٹیم کے باقی ماندہ 3 کھلاڑی اسکور میں صرف 11 اسکور کا اضافہ کرسکے۔ساجد خان نے مزید 2 کھلاڑی آئوٹ کئے۔

انضمام الحق کا ڈھاکا پچ کے حوالہ سے نیا انکشاف،ساجد خان کا کیا کمال

بنگلہ دیشی ٹیم 76 رنز 7 وکٹ سے 87 رنز آل آئوٹ ہوگئی،اس طرح پاکستان نے اسے فالو آن پر مجبور کردیا۔شکیب الحسن 33 رنزبناکر آئوٹ ہونے والے آخری بیٹر تھے۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں صرف 42 رنز دے کر 8 وکٹیں لیں۔ایک وکٹ  شاہین آفریدی نے اڑائی جب کہ ایک کھلاڑی رن آئوٹ ہوا تھا۔

فالو آن کے بعد بنگلہ دیش نے دوسری اننگ شروع کی تو اس کے3کھلاڑی آخری اطلاعات تک 19 پر پویلین لوٹ گئے تھے۔اس بار  شاہین  2اور حسن علی ایک آئوٹ کرچکے تھے۔شادمان اسلام،محمد حسن اور کپتان مومن الحق جاچکے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *