لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان جونیئر لیگ ٹریک پر،18 ممالک کے 140 کھلاڑی رجسٹرڈ،انقلاب برپا۔پاکستان جونیئر لیگ کا آئیڈیا چھاگیا،دنیا کی کسی بھی سینئر لیگ سے زیادہ تو جہ پائی ہے،اس کی وجہ ایک نہیں،2 نہیں بلکہ 18 ممالک کی جانب سے 140 پلیئرز کی رجسٹریشن کا عمل ہے۔پی سی بی کو 140 سے زائد غیر ملکی پلیئرز نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔پی سی بی نے غیر ملکی نامور کوچز،مینٹور کی بھرتی کرکے چارچاند لگائے ہیں۔دنیا کو اچھوتا آئیڈیا دیا ہے۔
پی سی بی کو 8 ٹیسٹ کھیلنے والے بورڈز سے کھلاڑیوں کی انٹریز موصول ہوئی ہیں جن میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، آئرلینڈ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں۔یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔اس لئے کہ بھارت تو ویسے ہی نہیں ہوتا،باقی پیچھے کیا رہ گیا،ان کا بھی پڑھ لیں کہ
جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈز نے اپنی حمایت کی ہے لیکن کہا ہے کہ وہ پہلے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کو نامزد کرنے کی پوزیشن میں نہیں، کیونکہ ایونٹ کی تاریخیں ا کھلاڑیوں کے تعلیمی امتحانات سے متصادم ہیں۔ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے علاوہ پی سی بی کو آسٹریا، بیلجیئم، کینیڈا، ڈنمارک، نیپال، نیدرلینڈ، سعودی عرب، سنگاپور، سکاٹ لینڈ اور یو اے ای سے بھی کھلاڑیوں کی نامزدگی موصول ہوئی ہے۔
پاکستان جونیئر لیگ کو بڑا ٹرن ملا ہے کیونکہ 140 سے زائد کھلاڑیوں نے اپنے متعلقہ کرکٹ بورڈز کے ساتھ ساتھ کلبوں اور پیشہ ورانہ نمائندوں کے ذریعے ٹورنامنٹ کے لیے اپنی رجسٹریشن مکمل کی۔
عمران طاہر اور کولن منرو پاکستان جونیئر لیگ کے مینٹورز مقرر
جے ایل سوشل میڈیا مہم کے ذریعے پاکستان بھر سے کرکٹ کے خواہشمند کھلاڑیوں کی جانب سے 2500 سے زائد ویڈیوز جمع کروائی گئیں۔پی سی بی کوچز کی جانب سے ویڈیوز کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس سے منتخب کھلاڑیوں کی حتمی فہرست جو ڈرافٹ میں شامل کی جائے گی،اسے وقت پر شیئر کیا جائے گا۔
پی جے ایل کا افتتاحی ایڈیشن 6 سے 21 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔ ڈرافٹ کے لیے اہل کھلاڑیوں کی حتمی فہرست جاری ہوگی،ان میں غیر ملکی پلیئرز بھی شامل ہونگے۔