ڈهاکا،کرک اگین رپورٹ
پاکستان سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم میں بگ چینجنگ،دھماکے دار انٹری. ٹیسٹ سیریز بچانے اور بدلہ چکانے لے لئے تگڑے نام آگئے.
آل رائونڈر شکیب الحسن کو بلالیا گیا ہے. وہ پہلے ٹیسٹ کے اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن پھر انجری کے نام پر باہر ہوگئے.
دوسرے اہم پلیئر تسکین احمد کو بھی پاکستان سے بدلہ چکانے کے لئے بلایا گیا ہے. نوجوان کرکٹر محمد نعیم کو بھی پہلی بار ٹیسٹ کیپ مل سکتی ہے. وہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں.
بنگلہ دیشی ٹیم آل رائونڈر شکیب الحسن اور پیسر تسکین کے آنے کے بعد نہایت خطرناک ہوگئی ہے.
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا و آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے میر پور ڈھاکا میں کھیلا جائے گا.پہلے ٹیسٹ میں منگل کے روز گرین کیپس نے ٹائیگرز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی تھی. میچ کی پہلی اننگ بنگلہ دیش کے نام رہی تھی.