دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی اور بھارت،آئی سی سی چیئرمین کا حتمی جواب آگیا۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے یقین ظاہر کیا ہے کہ پاکستان 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی کرے گا۔آئی سی سی چیئرمینجارج بارکلے کہتے ہیں کہ پاکستتان عالمی کرکٹ کے لئے اہم ہے،اس میں یہ کوبی موجود ہے کہ وہ ایک بار پھر گلوبل ایونٹ کی کامیاب میزبانی کرے،آخری ایونٹ کی میزبانی کو کافی وقت گزر گیا ہے،اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
ٹیسٹ پلئیرز کی کووڈ رپورٹ ،پاکستان کی آخری بال پر جیت،فتوحات کا نیا ریکارڈ
جارج بارکلے کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے۔اتفاق سے کیویز نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ عین وقت پر چھوڑا اور واپس بھاگ لئے،اس کے فوری بعد انگلینڈ نے بھی سیریز ختم کی۔دونوں ممالک نے 2022 میں اپنی سیریز کھیلنے اور پاکستان کے دوروں کی دوبارہ یقین دہانی کروادی ہے۔ایک اور بات بھی اہم ہے کہ بھارتی وزیر کھیل نے گزشتہ دنوں یہ بیان دیا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ آسان نہیں،بھارتی ٹیم کا دورہ پاکستان حکومت کی اجازت سے مشروط ہوگا۔
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی چیئر مین بارکلے کے سامنے یہ سب باتیں موجود ہیں۔اس تناظر میں انہوں نے کہا ہے کہ آئی سی سی جیو پولیٹکل حالات پر کوئی کارروائی نہیں کرسکتی،دونوں ممالک میں معاملات بھی ایسے ہی ہیں۔اس کے باوجود آئی سی سی اسے معاملہ میں اپنا فعال کردار ادا کرے گی۔میں نہیں سمجھتا کہ بھارت یاکوئی ملک پاکستان کے دورے سے بلاوجہ انکار کردے۔مجھے یقین ہے کہ ایونٹ پاکستان میں ہی ہوگا۔
آئی سی سی چیئر مین نے افغانستان کرکٹ کا مستقبل بھی بتادیا،کہتے ہیں کہ ہم قریب سے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں،افغانستان سے ویمنز کرکٹ کی سپورٹ کے لئے کچھ یقین دہانیاں کروائی گئی ہیں۔آئی سی سی ابھی اس کی سپورٹ جاری رکھےگی،افغانستان کا سٹیٹس ٹیسٹ کرکٹ کا برقرار رہے گا۔مستقبل میں اس حوالہ سے ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر سفارشات پیش کی جائیں گی،جو بھی ہوا،پھر دیکھنا پڑے گا۔