دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے دوسرے سیمی فائنل کی وسل بج گئی. ٹاس ہوگیا. دھڑکنیں تیز ہونا شروع.پہلی بار پورا ملک رک گیا ہے. قوم کی دھڑکنیں پاکستان کرکٹ سے جڑی ہیں.
ورلڈ ٹی 20 کپ کے پہلے پاک بھارت میچ سے زیادہ دبائو محسوس کیا گیا ہے. ہر جانب ایک ہی تذکرہ،ایک ہی فکر ہے. آج کیا بنے گا.آج کیا ہوگا. .
گروپ 1 سے آسٹریلیا 1 شکست اور دوسری پوزیشن کے ساتھ سیمی فائنل میں آیا ہے. پاکستان گروپ 2 سے ناقابل شکست،نمبر 1 پوزیشن کے ساتھ دبئی اتر رہا ہے.
عرب امارات میں 16 میچز سے ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ گرین کیس کو حوصلہ دے رہا ہے تو آسٹریلیا کو یہ بات اوپر کر رہی ہے کہ ناک آئوٹ سٹیج اس کے لئے ہمیشہ فتح کی علامت بنا ہے. پاکستان 4 بار ایسے کسی بھی مقابلہ میں نامراد ہوا ہے.
دبئی اسٹیڈیم کی پچ ،اوس اور نائٹ کرکٹ لے تناظر میں ٹاس نہایت اہم ہے. پہلے فیلڈنگ والی ٹیم کو فائدہ ہوسکتا ہے.
آسٹریلیا نےٹاس جیت لیا ہے پہلے فیلڈنگ لی ہے. پاکستان ورلڈ ٹی 20 کی تاریخ میں 14 سال اور 5 میچز سے ٹاس میں مسلسل ناکام آیا ہے.
پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی. آل رائونڈر شعیب ملک اور محمد رضوان شامل ہیں.کرک اگین نے پہلے ہی ریسرچ کی تھی کہ پاکستان 5 ٹاس ہارا. اب بھی ہارے گا.