لاہور،ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کی محدود اوورز ٹیم کا مشن ورلڈ ٹی 20 کپ اور دورہ بنگلہ دیش اختتامی مراحل میں ہے،ٹیم نے اب تیسرا ٹی 20 انٹر نیشنل میچ کھیلنا ہے،سیریز پاکٹ میں ہے۔ایسے میں کہ جب محدود اوورز سائیڈ نے ابھی بنگلہ دیش نہیں چھوڑا ہے۔ایسے میں ٹیسٹ اسکواڈز نے ڈھاکا کے لئے پرواز پکڑلی ہے۔ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بلکہ اتوار علی الصبح قومی کرکٹرز بنگلہ دیش جانے والی پرواز میں سوار ہوئے۔
پاکستان نے اس بار بنگلہ دیش کوبڑی شکست دے دی
ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منیجمنٹ بنگلہ دیش میں کسی بھی انہونی نتیجہ سے خوفزدہ ضرور ہے،اس لئے فل اسٹرینتھ کے ساتھ حملہ آور ہونے جارہے ہیں۔یہ بات طے ہے کہ اسپن اور غیر معیاری پچزکی وجہ سے میزبان ٹیم اپنے ملک میں ٹیسٹ میچ بھی جیتنے کی اہلیت رکھتی ہے،اس لئے گرین کیپس کسی بھی حال میں اپنے یہ 2 ٹیسٹ میچز جیتنے کےآرزو مند ہیں۔
بنگلہ دیش میں 26 نومبر سے شیڈول 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔پاکستان کے لئے یہ دوسری سیریز ہے،اس سے قبل ویسٹ انڈیز میں سیریز ڈرا کی جاچکی ہے،اب بنگلہ دیش میں مکمل کامیابی کے بعد آنے والےسال میں آسٹریلیا،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ہوم سیریز ایڈوانٹج دیں گی کہ وہ بھی جیتی جائیں اور کم سے کم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لئے سیٹ کنفرم کی جاسکے۔بابر اعظم الیون کے لئے بنگلہ دیش سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا سفر شروع ہوگا۔
پاکستان سے روانہ ہونے والے یہ پلیئرز بنگلہ دیش میں ایک روزہ قرنطینہ کریں گے۔کووڈ ٹیسٹ کلیئر ہونے پر ہی وہاں پہلے سے موجود ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرسکیں گے۔