پاکستان ٹیم سلیکشن پرعماد وسیم کا انوکھا طنز۔پاکستانی ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر پہلے محمد عامر نے طنز کیا تھا،اس کے بعد ان کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز میں کھیلنے والے عماد وسیم بھی پیچھے نہ رہے۔لیفٹ ہینڈ اسپنر نے سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے،جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ 2 افراد سنجیدہ چہروں کے ساتھ ایک بس یا گاڑی میں بیٹھے ہیں اور دونوں سائیڈز پر لکھا ہے کہ یہ میرے کنٹرول میں نہیں ہے۔
عماد وسیم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ان کاکام بس کھیلنا ہے،پرفارم کرنا ہے لیکن آگے کا معاملہ کنٹرول سے باہر ہے۔یہ بھی لکھا کہ خوش رہو۔
ورلڈ ٹی 20 کے لئےایوریج سلیکشن،رمیز راجہ سمیت سب اڑنے والے،شعیب اخترکاانکشاف
اس سے قبل ورلڈ ٹی 20 اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے پاکستان کے اعلان کردہ اسکواڈز پر محمد عامر نے سخت انداز میں لکھا تھا کہ بہت کمزور ٹیم سلیکشن ہوئی ہے۔
انگلینڈ ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستان کا اسکواڈ
بابر اعظم (کپتان) (سینٹرل پنجاب)، شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)، عامر جمال (ناردرن)، ابرار احمد (سندھ)، آصف علی (ناردرن)، حیدر علی (ناردرن)، حارث رؤف (ناردرن)، افتخار احمد (خیبرپختونخوا)، خوشدل شاہ (خیبر پختونخوا)، محمد حارث(وکٹ کیپر) (خیبر پختونخوا)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز( ناردرن)، محمد رضوان(وکٹ کیپر) (خیبر پختونخوا)، محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)، نسیم شاہ (سدرن پنجاب) ، شاہنواز دہانی (سندھ)، شان مسعود (بلوچستان) اور عثمان قادر (سینٹرل پنجاب)۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا اسکواڈ
بابر اعظم (کپتان) (سینٹرل پنجاب)، شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)، آصف علی (ناردرن)، حیدر علی (ناردرن)، حارث رؤف (ناردرن)، افتخار احمد (خیبر پختونخوا)، خوشدل شاہ (خیبرپختونخواہ) ،محمد رضوان (وکٹ کیپر) (خیبرپختونخوا)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)، نسیم شاہ (سدرن پنجاب)، شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا)، شان مسعود (بلوچستان) اور عثمان قادر (سینٹرل پنجاب)
پی سی بی کا شاہد آفریدی کو طنزیہ جواب،فخرزمان بھی لندن روانہ