روٹرڈیم،کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین پہلی باہمی ون ڈے کرکٹ سیریزآج سے بروز منگل سے روٹرڈیم میں شروع ہوگی۔ بقیہ دو میچز 18 اور 21 اگست کو اسی مقام پر کھیلے جائیں گے۔
آج پاکستان کا ون ڈے میچ،موسم اور حتمی 11 رکنی ٹیم ۔روٹرڈیم میں پیر کے روز بارش تھی،اس کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ متاثر ہوئی تھی۔آج کے موسم کی پیش گویہ یہ ہے کہ بارش کاامکان نہیں ہے لیکن موسم ابر آلود ہوگا۔سوال یہ ہے کہ کیا پاکستانی ٹیم انگلینڈ کی طرح نیدر لینڈز کے خلاف کوئی ریکارڈ قائم کرسکے گی۔
پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز،سپرلیگ ٹیبل،بابر اور رضوان کے لئے مواقع
آئی سی سی ورلڈ ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود پاکستان کی ٹیم آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپربابراعظم کی زیرقیادت قومی کرکٹ ٹیم اگر اس سیریز میں شامل تینوں میچز جیت جاتی ہے تو وہ ورلڈ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ جائے گی۔ لیگ میں 90 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔ ۔
پاکستان کی ممکنہ ٹیم میں امام الحق،فخرزمان،بابر اعظم ،محمد رضوان،شاداب خان،خوشدل شاہ،محمد نواز،زاہد محمود،حارث رئوف،وسیم جونیئر اور نسیم شاہ ہونگے۔نسیم شاہ کا یہ ڈیبیو ون ڈے ہوگا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا،وکٹ سیمرز کے لئے مددگار ہوگی۔ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے سکتی ہے۔