کراچی،انٹیگا،کرک اگین رپورٹ
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ بہت سی آوازیں ایسی بھی آئی تھیں کہ پاکستان جانا خطرے سے خالی نہیں ہے،اس لئے اپنے پلیئرز کا رسک نہیں لینا چاہئے لیکن ہم یہاں دنیا کو ایک پیغام دینا چاہتے ہیں۔وہ اسے نوٹ کرلے۔
بورڈ نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان کھیلنے کےلئے انتہائی محفوظ ملک ہے،وہان کسی قسم کی کوئی سکیورٹی تھریٹ نہیں تھی۔ہمارے پلیئرز کو ایک لمحہ کے لئے بھی کچھ ایسا محسوس نہیں ہوا کہ ہم اس کی فکر کرتے،انہوں نے بھی ایسی کوئی بات یا شکایت نہیں کی،بلکہ ہمارے پلیئرز پاکستان میں خود کو زیادہ محفوظ تصور کرتے رہے۔
ہر شاخ پہ الو،پی ایس ایل اور آسٹریلیا کا دورہ پاکستان خطرات میں،ذمہ دار صرف پی سی بی
کیریبین بورڈ کے مطابق سب ٹھیک چل رہا تھا کہ کورونا کے اٹیک سے کھلاڑی متاثر ہوگئے۔یہ کہیں بھی ،کسی بھی وقت کسی کو بھی ہوسکتا ہے،۔اس پر ہمیں مایوسی ہوئی ہے،یم ایسا کچھ نہیں چاہتے تھے کہ سیریز ملتوی ہو۔ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم جلد پاکستان کا دوبارہ دورہ کریں گے اور ایک روزہ سیریز کھیلیں گے۔پاکستان کھیلنے کے لئے بہترین مقام ہے۔
جمعرات کو ویسٹ انڈیز اور پی سی بی نے مشترکہ اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ ویسٹ انڈین کیمپ میں مجموعی طور پر 9 کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دورہ جاری رہنا مشکل ہوگیا ہے،اس لئے 3 ایک روزہ میچزکی سیریز جون 2022 تک ملتوی کی جاتی ہے۔گرین کیپس نے 3 ٹی 20 میچزکی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کردیا تھا۔