حیدرآباد دکن،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کیخلاف ایک ریکارڈ،بابر اعظم کی فرسٹریشن،شاہین کا غصہ،حسن علی کا جوابی وار،پاکستانی بائولرز کےخلاف سری لنکن بیٹرز ریکارڈ بک کو اوپر نیچے کرنے لگے ہیں۔کوشال مینڈس سے تیز ترین سنچری بنوادی ہے۔یوں سری لنکا کے کوشال مینڈس بالز پر سنچریکرکے اپنے ملک کی جانب سے تیز ترین سنچری کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔سری لنکا کی تاریخ میں آل ٹائم 5ویں تیز ترین سنچری میکر ہیں۔
پاکستان کیلئے اس وقت دوسرا خطرہ یہ ہے کہ سری لنکا ورلڈکپ تاریخ میں پاکستان کے خلاف بڑا ٹوٹل کرنے کی پوزیشن میں آگیا ہے۔
تیسری اہم ترین بات یہ ہے کہ کپتان بابر اعظم اپنے بائولتزسے مایوس ہوتےدکھائی دیئے ہیں۔
سریلنکا 28 اوورز میں 200 اسکور مکمل کرچکا ہے اور اس کے صرف 2 کھلاڑی آئوٹ تھے۔
ایک مشکل کیچ کی کوشش کرنے والے محمد نواز پر شاہین شاہ ایسے ہی غصہ کرتے دکھائی دیئے ہیں۔کیچ تھا نہیں۔حسن علی کو مسلسل چھکے پڑرہے ہیں۔ان کو سری لنکن بیٹرز ایسے کھیل رہے ہیں کہ جیسے کیہ کلب لیول پلیئر ہو۔کوشال مینڈس چھکوں کی ہیٹ ٹرک کی کوشش میں بائونڈری لائن پر حسن علی کی بال پر ہی امام الحق کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔وہ 77 بالز پر 122 کرگئے۔حسن علی نے اگلی وکٹ اسالنکا کی حاصل کی،وہ سنگل رنزکے ساتھ رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
سری لنکا کا 31 ویں اوور میں 4 وکٹ پر 229 اسکور تھا۔