| | | | | | |

پاکستان کی فتح پر پی سی بی متحرک٫رمیز کی مبارکباد،بھارتی بورڈ کا رد عمل

 

دبئی کرک اگین رپورٹ

 

Image by Twitter

ایشیا کپ انڈر 19 ٹیم کی فتح پر پاکستان کرکٹ بورڈ متحرک ہوگیا۔پی سی بی چیئرمین بھی میدان میں آگئے۔اس سے قبل ہی سی بی کا میڈیا ڈیپارٹمنٹ چپ سادھے ہوئے تھا۔ادھر بھارتی بورڈ کو اپنی شکست پر کچھ وقت کے لئے سکتہ سا ہوگیا۔

شاید آخری بال پر چوکے کی شکست نے بھارتی کرکٹ ایوانوں کو آخری بال کے چھکے کی یاد کروادی تھی۔

دبئی میں پاکستان نے بھارت کو زبردست مقابلہ کے بعد آخری گیند پر شکست دی۔اس پر پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ساتھ میں سنسنی خیز میچ میں نبض کنٹرول کرنے کرنے پر یوتھ پلیئرز کو مبارکباد بھی دی ہے۔

دوسری طرف پاکستان کے ہاتھوں شکست پر بھارتی بورڈ  کو جیسے سکتہ سا ہوگیا ہو۔اس  کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کو ہوش میں آتے وقت لگا۔سوشل میڈیا پر اپنی ٹیم کی شکست کی نیوز جاری کرتے وقت لگایا۔

ہفتہ کو دبئی میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نےبھارتی یوتھ ٹیم کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 2 وکٹ سے ہرادیا۔اس کے ساتھ ہی ٹیم نے سینیٹ فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے 4 ٹیموں کے اس گروپ اے سے پاکستان نے دوسری جیت سمیٹی ہے۔

ہفتہ 25 دسمبر کو کھیلے گئے دیگر میچز میں  بنگلہ دیش نے کویت کو 222 رنز اور افغانستان نے میزبان یو اے سی کو 140 رنز سے شکست دے دی۔

 

 

 

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *