دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کی مجوزہ اور مبینہ 4 ملکی ٹی 20 سپر کپ پر آئی سی سی کا پہلا ردعمل آگیا ہے۔اس بات کا پوری دنیا کو انتظار ہے کہ کرکٹ کی گلوبل باڈی اس پر کیا کہتی ہے اور اسے کیسے آرگنائز کرتی ہے۔آئی سی سی کے چیف جیف الارڈک نے لب کھول دیئے ہیں۔
پاکستان،بھارت سمیت 4 ملکی ٹی 20 کپ،فنانشل،میزبانی کی مزید تفصیلات،اہم انکشافات
اس سے قبل پہلے یہ واضح ہو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا موقف اور تجویز کیا تھی۔3 روز قبل آسٹریلین میڈیا سے یہ بات نکلی کہ رمیز راجہ آئی سی سی کو 4 ملکی سالانہ ٹی 20 کپ کی تجویز دے رہے ہیں،اس کے بعد رمیز راجہ نے ٹویٹ کیا کہ میرا ایسا ہی پروگرام ہے۔انہوں نے لکھا تھا کہ آئی سی سی کے پلیٹ فارم سے نئے فنانشل ماڈل کے ساتھ پاکستان،بھارت،انگلینڈ اور آسٹریلیا کا سالانہ 4 ملکی ٹی 20 کپ کروایا جائے،اس کی آمدنی پرسنٹیج کے حساب سے آئی سی سی کے تمام رکن ممالک میں تقسیم کی جائے۔پی سی بی چیئرمین نے پھر یہ بات بڑی تفصیل سے ایک غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بھی کہی تھی۔
رمیز راجہ سالانہ 4 ملکی ٹی 20کپ کا منصوبہ لےآئے،بھارت بھی شامل،اہم پوائنٹس
آئی سی سی کے چیف جیف الارڈک نے کہا ہے کہ میں نے یہ بات سنی ہے۔آئی سی سی کو راجہ کی جانب سے ایسی کوئی تجویز نہیں ملی ہے،اس لئے اس پر تبصرہ کرنا یو جواب دینا نہایت مشکل ہوگا۔آئی سی سی چیف کے مطابق بہت بڑے خیال کا سنا ہے جس نے کرکٹ برادری کے تمام فینز کو متوجہ کیا ہے لیکن ہمیں پی سی بی چیئرمین کی جانب سے آفیشلی ایسی کوئی تجویز یا منصوبہ نہیں ملا ہے۔ہمیں جب مزید تفصیلات اور اس منصوبے کے نکات ملیں گے تو پھر دیکھیں گے،اس سے قبل تبصرہ مناسب نہیں ہوگا۔رمیز راجہ نے آئی سی سی سے اس موضوع پرتاحال کوئی بات کسی بھی لیول پر نہیں کی ہے۔
رمیز راجہ یہ خیال آئی سی سی کے اگلے اجلاس میں پیش کریں گے،اس کے لئے ابھی تیاری جاری ہے،خیال یہی ہے کہ متعلقہ ممالک کے ساتھ تمام پیپر ورک اور رکن ممالک کی منظوری سے ہی یہ ممکن ہوسکے گا۔