ہرارے،کرک اگین رپورٹ
زمبابوے نے بھی بھارت کے ساتھ آخری ون ڈے میں وہی کیا جو نیدرلینڈز نے پاکستان کے ساتھ 24 گھنٹے قبل کیا تھا۔دونوں ہی معروف ٹیمیں اپنے سے کم تر حریفوں کے خلاف ہزیمت سے بال بال بچیں۔پاکستان تونیدرلینڈز سے صرف9 رنز سے جیتا تھا۔زمبابوے آج پیر کو تیسرے اورآخری ون ڈےمیں صرف13 رنز سے ہارا۔
ہرارے میں بھارتی ٹیم نے 8 وکٹ پر289 اسکور بنائے۔ شبمان گل نے 130 کی اننگ کھیلی۔ ایشان کشن نے 50 رنزبنائے۔زمبابوے کے بریڈ ایوانز نے54 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔
جواب میں میزبان ٹیم نے 169 رنز تک جاتے 7 وکٹ گنواکر بھی خوب مقابلہ کیا۔8 ویں وکٹ پر بریڈ ایونز اور سکندر رضا نے 104 اسکور کا اضافہ کرکے بھارت کی نیندیں اڑادی تھیں۔
چڑیاں کھیت چگتے رہ گئیں،پاکستان نیدرلینڈزسے ہارتےہارتے بچا
زمبابوے کو 13 بالز پر صرف 16 اسکور باقی درکار تھے۔پہلے بریڈ ایونز 28 رنزبناکر گئے2 رنزکے اضافہ سے سکندر رضا شاندار 115 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو بھارت کی جان میں جان میں آئی۔10 بالز میں 3 رنزکے اندر زمبابوے 3 وکٹ گنواکر 276 رنزپر آئوٹ ہوگیا،اننگ کی3 بالز ابھی بھی باقی تھیں۔
اویش خان نے 66 رنز دے کر 3 آئوٹ کئے۔اس کامیابی کے ساتھ بھارت 109 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ کپ سپر لیگ میں 5 ویں نمبر پر ہے۔
ورلڈکپ 2023،پاکستان نے بھارت کی ٹکٹ کٹوالی،سپرلیگ ٹیبل پوزیشن