| | | |

پاکستان کے 2 اور کھلاڑیوں کا کائونٹی ڈیبیو،ساجدخان کے لئے ڈرائوناخواب

ٹائونٹن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے 2 اور کھلاڑیوں کا کائونٹی ڈیبیو،ساجدخان کے لئے ڈرائوناخواب۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ساجد خان کا کائونٹی ڈیبیو،آج 2 کھلاڑیوں نے ڈیبیو میچ کھیلا۔سمرسیٹ کائونٹی کے اوپنر امام الحق اور اسپنر ساجد خان کو کائونٹی کیپ ملی۔

سمرسیٹ کے لئے کھیلنے والے پاکستانی اسپنر ساجد خان  کا پہلا دن بہت برا ہی گزرا۔انہوں نے چوتھائی اوورز سے زائد 26 اوورز کئے ۔64 رنز دیئے لیکن کوئی وکٹ نہ لےسکے۔ گلوسٹر شائر کے لئے کھیلنے والے مارکوس ہیرس نے شاندار سنچری اسکور کی،150 سے زائد رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔ان کا بیٹنگ کے دوران بیٹ بھی ٹوٹ گیا۔

گلوسٹر شائر نے 4 روزہ کائونٹی میچ میں 5 وکٹ پر 305 اسکور بنالئے تھے۔امام الحق کو تو کل اپنی بیٹنگ کا انتظار کرنا پڑے گا،اس لئے کہ آج تو وہ فیلڈنگ کررہے تھے۔

ڈربی میں ڈربی شائر ہوم گرائونڈ میں شان مسعود کے بغیر مشکل میں تھے،اس کے 8 کھلاڑی 283 رنزپر پویلین لوٹ چکے تھے۔ڈرہم کے بائولرز نے شاندار گیند بازی کی۔

انگلینڈ میں  کائونٹی کرکٹ فرسٹ کلاس میچز کا آخری سلسلہ جاری ہے۔4 میچز مزید ہونے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *