لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز
PCB Image
پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز جوبلی سیریز میں تبدیل،دونوں ممالک دوران سیریز تاریخی پروگرام رکھ رہے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات ہوگئی ہے۔
ملاقات میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔رمیزراجہ نے کہا ہے کہ
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں، انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے، انگلش فینز اور کرکٹ ماہرین دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کہتے ہیں کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے، یہ کھیل دونوں ممالک کو جوڑتا ہے،
دونوں ممالک کے درمیان 75 سالہ دوستی کا بھی جشن منارہے ہیں۔