دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان سے شکست ،سری لنکا سے ناکامی کے بعد بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کے کھیلنے کا سرے سے کوئی امکان نہ رہا تھا،اس کے باوجود بھارتی کپتان روہت شرما نے دعویٰ کیا تھا کہ ابھی بھی پاکستان سے فائنل ہوسکتا ہے۔
اس پر روہت شرمانے جواب دیا کہ ہوسکتا ہے فائنل۔پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوسکتا ہے،اس پر ان سے کہا گیا کیا ٹی 20 ورلڈکپ کی بات کررہے،اس پر روہت شرما نے جواب دیا کہ مجھےنہیں علم لیکن فائنل ضرور ہوگا۔پاکستان اور بھارت کا ہوگا۔
ایشیا کپ،ٹاس پاکستان کا،میچ کس کا ،جانیئے
ایشیا کپ کے بعد ورلڈ ٹی 20 ہونا ہے،شاید روہت شرما اسی جانب اشارہ کررہے ہیں۔ایشیا کپ میں رات سری لنکا سے شکست کے بعد بھارت،پاکستان فائنل کا دروازہ بند ہوگیا تھا،روہت شرمانے اسکے باوجود بھی یہ دعویٰ کرکے مستقبل کی بات کی تھی۔