پرتھ،کرک اگین رپورٹ
پرتھ ٹیسٹ میں ڈیوڈ وارنر کی سنچری،کپتانی پر وسیم اکرم نے جم کرعمران خان کابتایا،سرکاری چینل پر نشر۔پرتھ ٹیسٹ میں ڈیوڈ وارنر نے سنچری جڑدی۔یہ ان کی آخری ٹیسٹ سیریز ہے،اس کے بعد انہوں نے تنقید کرنے والے مچل جانسن سمیت سب کو جواب دیا ہے کہ وہ سڈنی کے تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے اب اہل ہیں جو کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا۔ڈیوڈ وارنر کا سنچری کے بعد ایک آسان کیچ نئے کھلاڑی نے ڈراپ کردیا۔اس سے قبل عثمان خواجہ کا کیچ بھی چھوڑا گیا تھا۔
سیاہ پٹی باندھنے پر عثمان خواجہ کیلئے پرتھ کرائوڈ نے کیا کیا،آئی سی سی پربراہ راست بڑا الزام لگادیا
پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوران سابق کپتان وسیم اکرم نے کمنٹری کے دوران کپتانی کے موضوع پر بات کی اور کہا کہ پیٹ کمنز فاسٹ بائولرہوتے اچھے کپتان ثابت ہوگئےہیں۔آسٹریلیا میں ایسا نہیں سمجھاجاتا کہ فاسٹ بائولر اچھے کپتان ہوتے ہیں،کمنز نے غلط ثابت کردیا،اس کے ساتھ ہی وسیم اکرم نے مثال دی کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایک ہی کامیاب کپتان گزرا جو بہترین فاسٹ بائولر اور آل رائونڈر تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ گریٹ عمران خان پاکستان کرکٹ نہیں بلکہ دنیائے کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان تھے۔بہترین پلانرز،اسکلز اچھی۔ساتھ میں کمٹمنٹ،اپنی جاب کے ساتھ اخلاص،پلیئرز کے ساتھ ورک،انڈر سٹینڈنگ اور ہر قسم کے حالات میں جم کر فوکس رکھنا ان کا خاصہ تھا۔وہ ایک مثال بن گئے۔وسیم اکرم کی کمنٹری سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر ہوئی۔
کپتان کون،بابر اعظم نے شاہین شاہ کا ڈانٹ پلادی
وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں آئے روز تبدیلیاں ہیں،اس لئے کپتان بھی بدل دیئے گئے۔شاہین آفریدی کو محدود اوورز کپتان بنانا غلط ہے،وہ کم عمر ہیں،انہوں نے اپنی مثال دی کہ 1993 میں جب میں کپتان بنا تھا تو 23 یا 24 سال کا تھا۔ایسے میں بعد میں علم ہوا کہ کیا مسائل ہوتے ہیں۔اسی طرح انہوں نے کہا ہے کہ فٹنس اہم ہے،ڈراپ کیچزکا تعلق فٹنس سے ہے۔
آسٹریلیا نے چائے کے وقفہ تک 2 وکٹ پر210 رنزبنائے تھے۔ڈیوڈ وارنر111 پر کھیل رہے ہیں۔عثمان خواجہ 41 اورلبوشین 16 رنز کرسکے،سٹیون سمتھ21 پر موجود ہیں۔شاہین اور فہیم نے نے ایک ایک وکٹ لی۔