لندن،کرک اگین رپورٹ
پروٹیز پیسرکے آئی سی سی پر تابڑ توڑ بائونسر،کم ٹیسٹ میچز دینے کا الزام۔جنوبی افریقا کے سینئر فاسٹ بائولر کا آئی سی سی پر بائونسر،یارکر۔لگاتار بائونسز۔ساتھ میں آنکھیں بھی دکھادی ہیں۔انہوں نے آئی سی سی کو غیر منصفانہ ٹیسٹ میچز کی تقسیم کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے نہیں چلے گا۔
انگلینڈ کے دورے میں موجود جنوبی افریقا کے پیسر اینرچ نورتج نے کہا کہ ہم سال کے 6 ٹیسٹ میچز کھیلیں اور آپ انگلینڈ والے 15 میچز کھیلیں ،یہ کہاں کا انصاف ہے۔ہم نے گزشتہ 3 سال میں 18 یا اس کے پاس ٹیسٹ میچزکھیلے ہیں،بگ تھری جیسے کہ بھارت،انگلیند اور آسٹریلیا سال میں 18 کے قریب میچزکھیل جاتے ہیں،یہ تقسیم غلط ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تباہی ہے۔ساتھ میں کرکٹ جنوبی افریقا کے ساتھ زیادتی ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اس وقت جنوبی افریقا پہلے نمبر پر ہے،17 اگست سے انگلینڈ کے خلاف اسی سلسلہ میں 3 میچزکی سیریز کا آغاز کرنے والی ہے۔پروٹیز پیسر نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام ٹیموں کو یکساں مواقع فراہم کرے،تاکہ ٹیسٹ کرکٹ پھر سے مقبول ترین بن جائے۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ آئی سی سی کے خلاف یہ آواز بلند ہوئی ہے،اس سے قبل بھی ایسی تقسیم پرسوالات ہوئے ہیں لیکن کبھی کوئی تبدیلی نہیں ہوسکی۔