راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ
پنڈی ٹیسٹ پچ آئی سی سی ریڈار پر،سمتھ نے مردہ پچ پر 5 ویں دن کا منصوبہ بتادیاہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ آئی سی سی ریڈار میں آگئی ہے۔ریٹنگ جاری ہوگی۔منفی ریٹنگ اگلے میچزکے معاملات کو سنگین بنائے گی اور ممکنہ طور پر 5 سالہ پابندی کے خطرے میں ہوگی۔ادھر آسٹریلیا کے سینئر کھلاڑی سٹیون سمتھ نے پچ کو مردہ قرار دے دیا ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ، رضوان کی پلاننگ نے کینگروز کی پرواز روک دی
میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹیون سمتھ نے پنڈی ٹیسٹ کی پچ کو مردہ کہا ہے۔ساتھ ہی واضح کیا ہے کہا س میں پیسرز کے لئے کچھ نہیں ہے،اسپنرز کے لئے معمولی ہی مدد ہوگی۔
ٹیسٹ میچ کے 4 روز میں 925 اسکور بنے ہیں،صرف 11 وکٹیں گری ہیں۔ایسا کیوں ہے،اس لئے کہ بیٹرز کو بڑی مدد ملی ہے۔ایسی وکٹ پر کنڈشین تبدیل ہوتی ہیں۔تاحال وکٹ نے بائولرز کو کچھ نہیں دیا۔
سٹیون سمتھ کہتے ہیں کہ 5 ویں روز ہمارے سامنے 2 پلان ہیں۔ پہلا یہ کہ ہماری باقی 3 ماندہ بیٹرز تیزی سےا سکور کریں۔وہ ایسا کربھی سکتے ہیں۔ ہم 100 سے اوپر جاکر پاکستان کو پکڑنے کی کوشش کریں گے۔ایسا ممکن ہے کہ آخری روز وکٹ کچھ مدد دے۔
کرک اگین کے مطابق کھیل کے 5 ویں روز بھی وکٹ کا یہی حال رہا،میچ اسی طرح بے جان ہوکر تمام ہوا تو آئی سی سی کے ریڈار پر موجود یہ پچ ریٹنگ کا سامنا کرے گا۔ایوریج پچ قرار دیئے جانے پر جان چھوٹ جائے گی،پور پچ پر منفی پوائنٹس جاری ہونگے۔مخصوص کسی بھی پچ کو 2 بار یہ سٹیٹس مل جائے تو اس پر مخصوص وقت کی پابندی لگ جاتی ہے