لاہور،اسلام آباد،کراچی:کرک اگین رپورٹ
پنجاب پولیس کی سفاک دہشت گردی،لبرٹی چوک لاہور میں پر امن پاکستانیوں پر پنجاب پولیس نے بد ترین شیلنگ کرکے نئی بد ترین مثال قائم کردی ہے۔پی ٹی آئی کے سپورٹرز بڑے آرام کے ساتھ لبرٹی چوک میں موجود تھے،ایسے میں پر امن مظاہرین پر،نہتے افراد پر لاہور پولیس نے شیلنگ کردی ہے۔
حقیقی آزادی مارچ،لاہور پولیس کا تشدد،پی ٹی آئی کارکنان حاوی
اس شیلنگ میں معصوم بچے بھی آگئے ہیں،خواتین بھی آئی ہیں۔بچے اور بزرگ بھی متاثر ہوئے ہیں۔شیلنگ کا سلسلہ مسلسل جاری رہا،ایک بار قذافی اسٹیڈیم سے شیلنگ کی گئی۔متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اس سے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔
یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے واضح الفاظ میں آج حکم جاری کیا تھا کہ حکومت طاقت کاا ستعمال نہ کرے لیکن پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے یہ احکامات ہوا میں اڑادیئے ہیں۔شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر اسلام آباد میں بھی ڈی چوک پر وقفہ وقفہ سے شیلنگ کی گئی ہے۔یہی حال کراچی میں بھی جاری ہے۔