کنگسٹن،کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
پہلا ون ڈے،آئرش ٹیم ویسٹ انڈیز کی سٹی گم کرکے بھی ہارگئی۔آئرلینڈ کا ویسٹ انڈیز میں گھس کر میزبان ٹیم کو سکت جواب،ناتجربہ کاری آڑے آگئی،ایک روزہ میچ میں نئی تاریخ رقم کرتے کرتے رہ گئی۔ویسٹ انڈیز نے 3میچزکی سیریزکا پہلا میچ سخت مقابلہ کے بعد رنز سے جیت لیا ہے۔
کنگسٹن میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی۔ایک موقع پر اس کے 62 کے قلیل اسکور پر 4 ٹاپ بیٹر پویلین لوٹ گئے تھے۔5 ویں وکٹ پرکپتان کیرون پولارڈ اور بروکس نے 155 رنزکا اضافہ کرکے میچ بچایا۔بروکس93 اور پولارڈ 69 اسکور کرکے آئوٹ ہوئے،ان کے علاوہ کوئی نہ چلا،ٹیم 7 بالیں قبل 269 پر ڈھیر ہوگئی۔مارک اڈیئر اور کریک ینگ نے 3،3 آئوٹ کئے۔
جواب میں آئرلینڈ ٹیم ایک موقع پر صرف 1 وکٹ پر165 اسکور کرچکی تھی،اسے 14 اوورز میں 105 رنزبنانے تھے۔سیٹ بیٹرز کے ساتھ 9 وکٹیں پاکٹ میں تھیں ،اس موقع پر کپتان اینڈی بلبرائن کے 71 پر آئوٹ ہونے کے بعد ٹیم جم کر مقابلہ نہ کرسکی۔دوسرے بیٹرہیری ٹیکٹر بھی 53 اسکور کرکے آئوٹ ہوگئے۔اینڈی بلبرائن سر پر بال لگنے سے ریٹائرڈ ہرٹ بھی ہوئے۔اس وقت آئرلینڈ کا اسکور ایک وکٹ پر 62 تھا۔میک برائن نے بھی قیمتی 34 رنزبنائے۔مہمان ٹیم 5 گیندیں قبل 245 پر ہمت ہارگئی۔اس طرح اسے 24 اسکور سے شکست ہوگئی۔الزاری جوزف اور روماریو شیفرڈ نے 3،3 وکٹیں لیں۔