کرک اگین خصوصی رپورٹ
Twitter Imageg
پاکستان کے نیدرلینڈ پہنچنے سے قبل میزبان ٹیم نے اس کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔جمعرات 4 اگست کو اپنے ملک میں اس نے نیوزی لینڈ جیسی بڑی ٹیم کو ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں جیسے کاٹ دکھائی ہے،اس سے یہ معلوم ہوگیا ہے کہ ٹیم بڑی تگڑی ہے۔
کیوی ٹیم نے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں بیٹنگ کی اوروہ 20 اوورز میں صرف148 رنزبناسکے،ان کے 7 کھلاڑی آئوٹ بھی ہوئے۔ایک موقع پر 100 سے قبل آدھی ٹیم باہر تھی۔مارٹن گپٹل 45،فن ایلن 8،ڈین کلیویر 2 اور ڈیرل مچل 15 کرسکے،نچلے نمبر پر جمی نیشام نے 17 بالز پر 32 اسکور کرکے فائٹ جتنا ماحول بنایا۔
جواب میں نیدر لینڈ کے بیس دی لیڈ نے53 بالز پر 66 رنزکی ایسی مزاحمت کی کہ کیویز آخر تک خوف میں رہے،یہ تو کسی نے ان کا مستقل ساتھ نہ دیا،ورنہ نیوزی لینڈ ہارجاتا۔میزبان ٹیم 3 بالز قبل 132 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔یوں نیوزی لینڈ صرف 16 رنز سے جیت سکا۔بلیئر ٹکنر 4 وکٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستانی ٹیم نے 12 اگست کو 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے لئے نیدر لینڈ جانا ہے،کھلاڑی میزبان ٹیم کا یہ جنون ذہن میں رکھیں۔